data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کرنے پر ترکیہ، قطر اور مصر کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں  انتہائی اہم اور کلیدی  قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کو دکھایا کہ طاقت اور امن ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ ساتھ ساتھ چلنے والے ساتھی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں عرب اور مسلم رہنماؤں نے جو کردار ادا کیا وہ قابلِ تعریف ہے، جن میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن، اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  امریکی ایلچی نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر کا بھی شکریہ ادا کیا، تاہم ان کے ناموں کے ذکر پر شرکاء نے نعرے بازی اور ہوٹنگ کی، جب کہ ٹرمپ کا نام لیتے ہی مجمع تھینک یو ٹرمپ  کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر اسٹیو وٹکوف کے ہمراہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی موجود تھیں، جنہوں نے بھی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق  تل ابیب کے ہاسٹیجز اسکوائر پر منعقدہ اس بڑے اجتماع میں ہزاروں اسرائیلی شریک ہوئے،  یہ ریلی غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے نفاذ سے ایک روز قبل منعقد کی گئی، جس کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع کیا جانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  غزہ میں اب بھی 48 اسرائیلی قیدی موجود ہیں جن میں سے 20 زندہ ہیں  جبکہ اسرائیل میں 11 ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جنہیں تشدد، بھوک اور طبی سہولتوں کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیال رہےکہ غزہ میں جنگ بندی کا پہلا مرحلہ جمعہ دوپہر سے نافذ ہوا، جس کے تحت اسرائیلی فوج نے تدریجی طور پر پیچھے ہٹ کر  ییلو لائن  تک پسپائی اختیار کی اور 72 گھنٹے کی ونڈو میں قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہوا۔

دوسرے مرحلے کے تحت غزہ میں ایک نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دینے، حماس کو غیر مسلح کرنے اور فلسطینیوں کے ساتھ عرب و اسلامی ممالک کے فوجی تعاون پر مبنی مشترکہ فورس کے قیام کی تجویز شامل ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 67 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، جب کہ غزہ کا بیشتر حصہ مکمل طور پر غیر آباد ہو چکا ہے۔

خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رپورٹس کے

پڑھیں:

ٹرمپ نے مسلم برادر ہُڈکو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکا عمل شروع کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم برادرہُڈ کے چند ونگز کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت امریکی انتظامیہ مسلم برادرہُڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری آگے بڑھائے گی۔ حکم نامے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیم کے بعض حصوں کو فارن ٹیراسٹ آرگنائزیشن (FTO) اور اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیراسٹ کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق روبیو اور بیسنٹ کو امریکی اٹارنی جنرل اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے ساتھ مشاورت کرکے یہ جائزہ رپورٹ بھی تیار کرنا ہوگی کہ لبنان، مصر اور اردن میں سرگرم مسلم برادرہُڈ کے کن ونگز کو باضابطہ دہشت گرد قرار دیا جا سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں ایک فیکٹ شیٹ بھی جاری کی ہے، جس میں اس عمل کے اگلے مراحل کی وضاحت کی گئی ہے۔ امریکی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مسلم برادرہُڈ مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی مہم کو تقویت دیتا ہے اور خطے میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کے خلاف سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بھی متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط
  • سعودی ولی عہد کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار پر ٹرمپ ناراض، اسرائیلی میڈیا
  • سعودی ولی عہد کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار پر ٹرمپ ناراض؛ اسرائیلی میڈیا
  • MBS کا اسرائیل سے تعلقات بحالی سے انکار، ٹرمپ ناراض؛ اسرائیلی میڈیا
  • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا ٹرمپ انتظامیہ سے غزہ میں ہنگامی انسانی امداد رسانی کا مطالبہ
  • امریکی سینیٹر نے ٹرمپ انتظامیہ سے غزہ میں ہنگامی انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کر دیا
  • ٹرمپ کا یوکرین‘ روس جنگ مقرہ تاریخ پر ختم کرانے میں ناکامی کا اعتراف
  • امریکا امن منصوبہ: ٹرمپ کے ایلچی آئندہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کریں گے
  • روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ نے مسلم برادر ہُڈکو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکا عمل شروع کردیا