قومی اسمبلی، ن لیگ132 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 132 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ، جسکے بعد اتحادی جماعتوں پر انحصار ختم ہو گیا ۔ پیپلز پارٹی کے 74 ارکان کے بغیر حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 170 ہو گئی۔ مسلم لیگ ن 132، ایم کیو ایم 22، مسلم لیگ ق 5، استحکام پاکستان پارٹی 4، مسلم لیگ ضیا نیشنل پارٹی اور باپ پارٹی کا ایک ایک رکن جبکہ چار آزاد ارکان بھی حکمران اتحاد میں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں چھ مزید نشستیں حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نشستیں 132 ہو گئیں۔ پیپلز پارٹی سمیت حکمران اتحاد کی قومی اسمبلی میں نشستیں 244 ہو گئیں۔ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے بابر نواز، این اے 143 ساہیوال سے ن لیگ کے محمد طفیل، این اے 185 ڈی جی خان سے ن لیگ کے محمود قادر کامیاب ہوئے۔ این اے 104 فیصل آباد سے ن لیگ کے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے ن لیگ کے محمد نعمان جبکہ این اے 96 فیصل آباد سے ن لیگ کے بلال بدر کامیاب ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی سے ن لیگ کے مسلم لیگ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :