—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخی’غزہ امن منصوبے‘ کی دستخطی تقریب میں آج صبح شرم الشیخ پہنچا ہوں، ہم شریک میزبانوں صدر السیسی اور صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور اُن کے عزمِ صمیم کے بغیر ممکن نہیں تھا، امن کے حصول کے لیے ٹرمپ کی یکسو جدوجہد نے خونریزی اور تباہی کا خاتمہ ممکن بنایا۔

غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، ٹرمپ، شہباز شریف سمیت عالمی رہنما شریک ہونگے

اسلام آباد غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریباآج.

..

انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب ایک نسل کُش باب کے اختتام کی علامت ہے، ایسا باب جس کے دوبارہ کھلنے سے عالمی برادری کو ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام ایک آزاد فلسطین کے حقدار ہیں، وہی فلسطین جو 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ہو، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے ہیں۔ شرم الشیخ ایئر پورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے ان کا استقبال کیا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ ہوگئے

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر الفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر مصر روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس میں شرکت اور معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شامل ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس اُن سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں کی گئیں۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو امریکاکی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے عرب و اسلامی ممالک مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ترکیہ کے رہنماؤں کے ساتھ شرکت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  •  نئے مشرق وسطیٰ کی تاریخی سحر، یہ اسرائیل اور پورے خطے کا سنہری دور ہے،صدر ٹرمپ
  • وزیر اعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے
  • غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے: وزیراعظم
  • غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب؛ وزیراعظم شہباز شریف مصر پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ پہنچ گئے
  • غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ ہوگئے
  • شرم الشیخ میں امن سربراہی اجلاس: وزیرِ اعظم شہباز شریف کل مصر جائیں گے
  • ’دفاع وطن کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے‘، وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات