غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیرِاعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ روانہ ہوگئے جہاں وہ غزہ جنگ بندی کے لیے امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف دیگر ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس صدر ٹرمپ، وزیرِاعظم شہباز شریف اور عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جو انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی تھیں۔
اس موقع پر جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں وزیرِاعظم شہباز شریف سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے امریکی صدر کے پیش کردہ غزہ میں پائیدار امن، ترقی اور انسانی تحفظ کے منصوبے کا خیرمقدم کیا۔
وزیرِاعظم کی اس اجلاس میں شرکت پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی عکاسی کرتی ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ، جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر سطح پر سیاسی و سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
پاکستان کو امید ہے کہ اس امن معاہدے کے بعد غزہ میں مظالم کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور متاثرہ علاقوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔
اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گے بلکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ بھی ہموار کریں گے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
—فوٹو: پی آئی ڈیوزیرِ اعظم شہباز شریف اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دیرینہ دفاعی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہدشہزادہ سلمان بن حمدالخلیفہ سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو منامہ میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
بحرین کے بادشاہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آرڈر آف بحرین پیش کیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو پیش کیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
بحرین کے بادشاہ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو بتایا کہ بحرین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین پہنچنے پر وہاں کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔
مناما میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پُرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔