پاک، یو اے ای اسٹریٹجک معاشی شراکتداری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے یو اے ای کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی اور یو اے ای کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان تجارتی توسیع اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یواے ای کی جانب سے پورٹس، ڈیجیٹل بینکنگ اور لاجسٹکس میں جاری سرمایہ کاری کو بھی قابل تحسین قرار دیا گیا۔ دونوں ممالک نے زراعت، کان کنی، مالیاتی خدمات اور ورچوئل ایسٹس میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
سفیر نے بتایا کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لیے سفری سہولت ناگزیر ہے۔ دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، فنانس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور بحرین نے علاقائی سلامتی، انسدادِ منشیات تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد اور بحرین کے وزیرِ داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
Manama , It was a pleasure to meet His Excellency General Sheikh Rashid bin Abdullah Al Khalifa, Interior Minister of the Kingdom of Bahrain. We had an excellent discussion on regional security, counter narcotics cooperation, capacity building of law enforcement agencies and… pic.twitter.com/PfdDM4uJvR
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 27, 2025
ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و استعداد بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے میں اضافے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کر دیا
پاکستانی وفد نے بحرینی وزیرِ داخلہ کی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وابستگی دونوں ممالک کو زیادہ محفوظ اور مضبوط مستقبل کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دے کر خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں