data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو میں صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی کھلی کچہری—شہریوں کی شکایات کے فوری حل کی یقین دھانی کروائی ۔ تفصیلات کے مطابق۔صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر غلام شبیر میمن کی جانب سے مقامی ایک نجی ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہری، سماجی رہنما اور مختلف سرکاری محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل سننا، سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور شہریوں کو درپیش پریشانیوں کا فوری حل فراہم کرنا تھا۔ غلام شبیر میمن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ عوامی خدمت کے لیے قائم ہے، جہاں ہر شہری بغیر کسی سفارش اور فیس کے اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کی نااہلی، سستی یا قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اور عوامی شکایات کے حل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قابلِ قبول نہیں۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں—خصوصاً بلدیہ، واٹر سپلائی، تعلیم، صحت، بجلی اور محکمہ مال کے خلاف شکایات پیش کیں۔ بیشتر شہریوں نے بجلی کے غیر ضروری بل، اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری، صفائی کی ناقص صورتحال، صحت کے اداروں میں سہولیات کی کمی اور واٹر سپلائی کی خرابی جیسے مسائل کی نشاندہی کی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کھلی کچہری

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار