ملک گیر انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ان تمام کارروائیوں کے دوران 17 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 637.
حکام نے مجموعی طور پر 7 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
فاروق اعظم چوک اٹک کے قریب ایک گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جب کہ ڈسٹرکٹ اٹک میں ایک اور کارروائی میں کالج کے قریب سے 810 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر کارروائیوں میں کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 4 کلوگرام ہیروئن، ویلج پاڈے لاہور کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 3.318 کلوگرام ہیروئن اور حاجی شاہ بس ٹرمینل اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار مرد و خاتون کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
علی شہید چیک پوسٹ لاہور کے قریب بھی ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 565 گرام ہیروئن، ایک ڈرون، چار بیٹریاں اور ڈراپ کٹ برآمد کی گئی۔ سب سے بڑی کارروائی کراچی کے بدرالدین یارڈ میں عمل میں لائی گئی، جہاں افغانستان سے جاپان جانے والی شپمنٹ سے باریک پاؤڈر میں چھپائی گئی 625 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قریب منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، شرجیل میمن
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے اور 200 اسکیموں پر 18 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 76 اسکیمیں سوا 13 ارب روپے کی لاگت سے چل رہی ہیں اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 200 اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اہم منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ شہر کے انفرا اسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا سکے۔
شرجیل انعام میمن نےکہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا اور مشکلات کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔