data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)میرپور ساکرو کے قریب خوفناک حادثہ، آئل ٹینکر نے دو خواتین کو کچل کر ہلاک کر دیا، ایک خواتین زخمی۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ساکرو کے قریب مین روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے درخت کے نیچے کھڑے چنگ چی رکشے کو ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں اور ایک خواتین ہوگئی زخمی اور جاںبحق افراد کو شیخ زید تعلقہ اسپتال ساکرو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے دو خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مالا زوجہ رام جانی بھاگڑی اور سیما زوجہ راجو بھاگڑی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کا نام پوجا زوجہ لکھپت بھاگڑی بتایا گیا ہے — تینوں کا تعلق ساکرو شہر سے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی زمیندار حاجی ایوب بلھیو اور دیگر دیہاتیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئل ٹینکر

پڑھیں:

نواں کوٹ: تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر 7سالہ بچی جاں بحق

عابد چودھری:نواں کوٹ میں نیازی اڈا پر ٹریفک حادثے میں 7سالہ بچی جاں بحق  ہوگئی۔
 ایدھی ترجمان کے مطابق تیز رفتار ٹرالر نے 7سالہ بچی کو کچل دیا  جوموقع پر دم توڑ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ7سالہ عائشہ سڑک کنارے جا رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئی۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • قاضی احمد ،ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار لڑکی جاں بحق ،2 خواتین زخمی
  • نواں کوٹ: تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر 7سالہ بچی جاں بحق
  • کراچی میں المناک حادثہ: ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے حافظ قرآن بچے کی جان لے لی
  • کراچی، ڈیفنس پولیس کا قیوم آباد کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی میں 4 پولیس مقابلے، 5 زخمی ملزمان سمیت 7 گرفتار، ایک فرار
  • سکھر: بچل شاہ میانی میں دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک زخمی
  • کراچی میں واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ حافظ قرآن لڑکے کو کچل ڈالا
  • تھانہ بھٹائی نگر پولیس کا مبینہ مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی