پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں بڑی کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان نے سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد دوگنا کرنے کا منصوبہ بنا لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمدات میں دگنا اضافہ کرنیکا منصوبہ رکھتا ہے۔
عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث پاکستانی حکام اس معاملے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2020 سے لیکر 2024 کے درمیان پاکستان سے تقریباً 18 لاکھ افراد روزگار کے لیے سعودی عرب گئے جو کہ 2015 سے 2019 کے درمیان سعودیہ جانے والی افرادی قوت سے 21 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً ولی عہد کے ویژن 2030 کی وجہ سے پاکستانی ہنر مندوں اور مزدوروں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ 2034 میں فیفا ورلڈکپ بھی سعودی عرب میں ہونے جارہا ہے اور اسی سلسلے میں سعودی عرب کو نئے اسٹیڈیم، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور دیگر انفرااسٹرکچر کی تعمیرکے لیے مزید افرادی قوت درکار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی ہے جو سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور مذاکرات کو دیکھے گی، اس کمیٹی میں مختلف وزرا اور حکومتی افسران شامل ہیں جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کریں گے۔اس سلسلے میں بیورو آف امیگریشن ا ینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سعودی حکام کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کر رہا ہے جس کے تحت سعودی عرب اور پاکستان میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کیے جائیں گے تاکہ وہاں پاکستانی مزدوروں کی مہارت اور قابلیت بڑھانے پر کام کیا جاسکے۔
اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،19بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان شہید
مزید :