وشاکا پٹنم:

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف 331 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

وشاکا پٹنم کے میدان پر کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں بھارتی بیٹنگ لائن نے ابتدا میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ اوپنرز سمرتی مندھانا اور پراتیکا راول نے 155 رنز کی دھواں دار شراکت سے بنیاد رکھی۔

سمرتی نے 80 اور پراتیکا نے 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

بعد ازاں ہرلین دیول (38)، جمائما روڈریگز (33) اور رچا گھوش (32) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی ٹیم 49 ویں اوور میں 330 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے انابیل سندرلینڈ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

جواب میں آسٹریلوی اننگز کا آغاز فیبی لچفیلڈ اور کپتان ایلیسا ہیلی نے پراعتماد انداز میں کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ پر 85 رنز کی شراکت قائم کی۔

لچفیلڈ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جب کہ ایلسا پیری نے 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہ کر ٹیم کو فتح دلائی۔

میچ کا ٹرننگ پوائنٹ اس وقت آیا جب کپتان ایلیسا ہیلی نے 107 گیندوں پر 142 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

درمیان میں کچھ وکٹیں ضرور گریں، لیکن ایشلے گارڈنر نے 55 رنز بنا کر کپتان کا بھرپور ساتھ دیا۔

جب میچ نازک مرحلے میں داخل ہوا تو زخمی ایلسا پیری دوبارہ میدان میں آئیں اور 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو ایک اوور قبل ہی فتح دلادی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ویمن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی ٹیم نے 331 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہو۔

آسٹریلیا کی اس شاندار کامیابی نے نئی تاریخ رقم کردی اور ویمن کرکٹ میں چیسنگ کا نیا معیار قائم کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رنز کی

پڑھیں:

پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ

 دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک امام الحق 59 جبکہ شان مسعود 44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا ٹاس جیت کر کہنا تھا ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم نے ایسی کنڈیشن میں کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون پاکستانی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، نعمان علی، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان اور حسن علی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راشد خان نے وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کے ہم پلہ ہو کر نیا سنگ میل عبور کرلیا
  • آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • لاہور ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری
  • ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی
  • شبمن گل نے ٹنڈولکر اور کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی کرکٹر کو بھارتی حریف کو ’گڈبائے‘ کہنا مہنگا پڑگیا
  • ویمنز ورلڈکپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 89 رنز سے شکست دے دی
  • ویمنز ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی