2025-10-15@19:55:35 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«اشتہاری ملزم کو گرفتار»:
کراچی: نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ نیب کو گزشتہ 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کامران احمد خان یوگنڈا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جسے ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مالٹا کا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ استعمال کیا۔ ملزم کے خلاف سال 2010 میں نیب کراچی میں ریفرنس درج ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم یو اے ای فرار ہو گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے 6000 امریکی ڈالر کے عوض مالٹا کا مذکورہ پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیشی پر آئے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والی خاتون اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اشتہاری دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھی۔ مفرور اشتہاری ثناء بی بی نے پیشی پر آئے شہریوں کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر قتل اور زخمی کیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔ گرفتار اشتہاری اور اسکے ساتھیوں نے ملکر دو افراد کو قتل جبکہ تین کو زخمی کیا۔ مفرور اشتہاری چار سال سے روپوش تھی جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار...

سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا ، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت مزید :
سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جو اس مقدمے میں دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم وہ تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 9 مئی...
احتجاج کیس ، علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔واضح رہے کہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی...
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی...
---فائل فوٹوز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے اکتوبر 2024ء میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے کی سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ حماد اظہر اور شہباز رانا عدالت سے مسلسل غیر حاضر...
تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،ذاتی رنجش پر دوست کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بااثر قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم ملک حماد نے چند ماہ قبل ملک عدنان احمد کے گھر میں گھس کر انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مسلسل چھاپوں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پولیس...
اسلام آباد( اوصاف نیوز)آزادکشمیر کے ضلع پلندری کے علاقہ بارل اوری میںسنگدل ماںنے اپنے سگے بچے کو زیردے کر قتل کردیا ، بچے نے ماں کی موجودگی میں زیر کا گلاس پی لیا جبکہ سنگدل ماں ویڈیو بناتی رہی ۔ آزادکشمیر کے علاقے بارل میں پیش آئے درد ناک واقعہ کی وائرل ویڈیو نے انسانیت کوہلا کر رکھ دیا۔ذہنی معذور بچے نے ماں کی موجودگی میں زہر پیا اور ہسپتال پہنچ کرجان دیدی۔واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک 12 سے14 سال کا لڑکا کرسی پر بیٹھا ہے اور اس کیساتھ پانی کا گلاس بھی رکھا ہے۔ ویڈیو کے شروع...

پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں، یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں،عمران خان کی بہن علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی گرفتاری دینے پر تیار ہو گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی...
بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی عدالت نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ بھارتی عدالت نے عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کو چارج شیٹ جاری کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کے خلاف این آئی اے نے...
راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد امیر کو قتل کر دیا تھا، مجرم نے مقتول کے ہاتھ پاؤں اور منہ پر کپڑا باندھ کر ڈیم میں پھینک دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دسمبر 2023 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ اشتہاری کا ایک ساتھی پہلے گرفتار کیا جا چکا تھا تاہم گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا، ملزم دہشتگردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔(جاری ہے) پولیس کا کہنا ہیکہ ملزم نے 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور یہ ملزم 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ کے مطابق مشتاق نامی اشتہاری نے 13 سال پہلے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بینک مینیجر کے گھر واردات کی تھی، فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم مشتاق کو بہاولپور سے گرفتار کیا۔
لاہور: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد زاہد کے نام سے ہوئی جو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2021 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ مسافر خانہ بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نےسمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد عمران نے شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین سمگل کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے...
لاہور: آئی جی پنجاب کے نوٹس لینے پر جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلی والدہ کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نارنگ کے علاقہ کالا خطائی میں سوتیلے بیٹے نے شارع عام پر فائر کرکے والدہ کو قتل کر دیا تھا، ملزم حسنین قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، خاتون مصباح کے قتل پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں تھیں، تھانہ نارنگ پولیس نے مجرم اشتہاری حسنین کو ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیا، مجرم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور مشقوں میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں شروع کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوق، 20 ہینڈ گنز، سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مشقیں بھی جاری ہیں، مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل...
راولپنڈی: جاتلی پولیس نے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتہاری مجرم عامر نے گھر میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی عثمان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2019ء میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ اس کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ نو سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جس کے بعد سعودی عرب پولیس کے ساتھ قریبی روابط کے نتیجے میں اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ رواں سال بیرون ملک سے...
لاہور: چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے مفرور اشتہاری آصف حیات کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف حیات دو سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں اس کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم آصف حیات ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگز کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا جس...
لاہور: مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے 6مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم وسیم لاہور کے مختلف تھانوں کے علاوہ وہاڑی پولیس کو بھی فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم وسیم نے شہریوں کو لین دین کے معاملے میں بوگس چیک دیے تھے جس کے بعد روپوش تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا...
شوہر کوآشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹیگیشن نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023 میں آشنا عمران کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی لاش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھا۔ ملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش تھے۔ مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11 ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس پراسیکیوشن...
لاہور: معمولی جھگڑے کی وجہ سے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام پورہ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور قاتل گرفتار کرلیا۔ روپوش اشتہاری نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازع پر اپنے ہم نام شہری کو قتل کردیا تھا۔ ملزمان کے خلاف گجر پورہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ مفرور اشتہاری صدام کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس پی سٹی نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی...
لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو جنوبی افریقا سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری اسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمے میں 3 سال سے تھانہ وانڈو گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقا پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سنگین...
لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو جنوبی افریقا سے گرفتار کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری ارسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمے میں 3 سال سے تھانہ وانڈو گجرانوالہپولیس کو مطلوب تھا۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقا پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں...