بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی عدالت نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔
بھارتی عدالت نے عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کو چارج شیٹ جاری کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کے خلاف این آئی اے نے سرینگر کی عدالت میں مختلف مقدمات درج کئے ہیں۔عدم پیشی کے باعث عدالت نے بذریعہ نوٹس انہیں اشتہاری قرار دیکر بھارتی پولیس کو حکم دیا کہ الطاف احمد بٹ جہاں کہیں سے بھی ملے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات وفاقی حکومت کو بھجوا دیں انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات وفاقی حکومت کو بھجوا دیں مئی تا جولائی معمول کے مطابق بارشوں کا امکان، سیلاب کا خدشہ ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کیلئے مزید اختیارات مل گئے، آرڈینس جاری او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید ردعمل ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی موقف کی حمایت کر دی بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکاونٹ بلاک کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی عدالت گرفتار کر
پڑھیں:
26 نومبراحتجاج‘ مسلسل غیر حاضر ملزموں کیخلاف اشتہاری پراسس شروع
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادکے ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کی سماعت کی،عدالت نے مسلسل غیر حاضر ملزموں کیخلاف اشتہاری کا پراسس شروع کردیا ہے ۔کیس کی سماعت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔تھانہ شہزاد ٹاون کے مقدمہ میں کوئی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا۔عدالت نے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ کھنہ ،آبپارہ اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیںتھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں 21 ملزمان عدالت میں پیش۔ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کردی گئیںعدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔