بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپوں کے بعد بالی ووڈ فلم ساز جنگی جذبات اور حب الوطنی کو کیش کروانے میں لگ گئے ہیں۔

اب متعدد فلمی اسٹوڈیوز نے ’مشن سندور‘، ’سندور: دی ریونج‘، ’دی پہلگام ٹیرر‘ اور ’سندور آپریشن‘ جیسے عنوانات رجسٹر کروائے ہیں۔

حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگنی ہوتری کی فلم کو بھرپور سراہا باوجود اس کے کہ اس پر بھارت کے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کا الزام لگا۔

یہ بھی پڑھیے: 33 سال بعد، شاہ رخ خان پہلی بار قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بالی ووڈ پر ہندوتوا نظریات کا اثر بڑھا ہے۔

فلم نقاد راجا سین نے کہا کہ فلم سازوں کو حکومت کی حمایت حاصل ہے اس لیے وہ بے خوف ہو کر کام کر رہے ہیں۔ ‘ہم نے جنگ چھیڑی اور پھر جب ٹرمپ نے کہا تو چپ ہو گئے۔ پھر اس میں بہادری کہاں ہے؟’

بالی ووڈ میں اکثر فلمیں یوم آزادی (15 اگست) یا یوم جمہوریہ (26 جنوری) جیسے مواقع پر ریلیز کی جاتی ہیں تاکہ حب الوطنی کے جذبات کو فلمی کامیابی میں بدلا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کی لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر تقریر جھوٹ کا پلندہ قرار، عالمی میڈیا

ایسی ہی ایک فلم ‘فائٹر’ تھی، جو 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملے سے متاثر ہو کر بنائی گئی اور بھارتی باکس آفس پر اچھی کمائی کی۔

رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ‘چھاوا’ رہی، جو مراٹھا بادشاہ سمبھاجی مہاراج پر مبنی ہے، لیکن اسے مسلمانوں کے خلاف تعصب کو ہوا دینے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

راجا سین کا کہنا ہے کہ جب سینما مسلمانوں کو مسلسل منفی تاثر کے ساتھ دکھائے تو اس کے اثرات سماجی شعور پر پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مودی سرکار کا ’پرلے‘ میزائل تجربہ: آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال

ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا نے کہا کہ اصل محب وطنی وہ ہے جو امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے۔ ان کی فلم ‘رنگ دے بسنتی’ نے نہ صرف قومی ایوارڈ جیتا بلکہ آسکر کے لیے بھی نامزد ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سچا سوال یہ ہے کہ ہم کیسے امن قائم کریں، بہتر سماج بنائیں اور اپنے پڑوسیوں سے محبت کرنا سیکھیں؟ میرے لیے یہی محب وطنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن سندور سینیما فلم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فلم بالی ووڈ نے کہا

پڑھیں:

بڑھتا ٹیکسٹائل فضلہ: یو اے ای میں استعمال شدہ کپڑوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات نے استعمال شدہ کپڑوں اور ٹیکسٹائل کے بڑھتے ہوئے فضلے کو کم کرنے کیلئے ’نسیج‘ کے نام سے قومی منصوبہ شروع کر دیا۔حکام کے مطابق عرب امارات میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ 20ہزار ٹن ٹیکسٹائل فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ اس فضلے کو کم کرنے کیلئے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ’نسیج‘ کے نام سے قومی منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔نسیج منصوبے کے تحت پرانے کپڑوں کو دوبارہ استعمال، ری سائیکل اور قابلِ استعمال وسائل میں تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
  • بڑھتا ٹیکسٹائل فضلہ: یو اے ای میں استعمال شدہ کپڑوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ
  • کم از کم ماہانہ اجرت کتنی ہونی چاہیے؟  نئے مالی سال کے لیے سفارش کردی گئی
  • محبوبہ مفتی کا نئی دلی سے مذاکرات کیلئے متحدہ سیاسی محاذ بنانے پر زور
  • دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک  کیلیے وبال جان بن گئے
  • کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز، 5600 سے زائد ملزمان گرفتار
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی