فٹ پاتھوں پرہوٹلز قائم کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مہم میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو گھیر کر بنے ہوئے ہوٹلوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر رات گئے تک کھلنے رہنے والے ہوٹلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسطی طٰہٰ سلیم نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی ہے کہ ضلع وسطی میں اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ڈاکٹر سارا خان نے پولیس اور ٹائون کے تعاون سے ڈاکخانہ اور لیاقت آباد نمبر چار پر ایسے چا ر ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی ہے جو ہوٹلوں کے باہر فٹ پاتھ اور سڑک پر کرسیاں اور ٹیبلز رکھ کر ہوٹلز چلارہے ہیں۔ چاروں ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا ہے جن ہوٹلوں کو سیل کیا گیا ہے‘ ان میں لاہوری چھولے‘ ما شاء اللہ فش اینڈ فرائی، لیاقت آباد گول گپا اوریونائیٹڈ فاسٹ فوڈ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کے مطابق چاروں ہوٹلز سیل کر دیے گئے۔ سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔ جو سامان ضبط کیا گیا ہے ان میں 18 ٹیبلز اور120 کرسیاں شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ڈاکٹر سارہ خان نے یہ کارروائی پولیس اور ٹائون کے تعاون سے کی۔ رپورٹ کے مطابق ضبط کیا گیا سامان واپس نہیں کیا جائے گا۔ ہوٹل مالکان کو ہوٹل ڈی سیل کرانے کے لیے حلف نامہ دینا ہوگا۔ ڈی سیل کرنے کیلیے ڈپٹی کمشنرکو درخواست دی جاسکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی ہے کہ ضلع کورنگی میں تجاوزات کے خلا ف مہم جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت ا باد ڈپٹی کمشنر ہوٹلوں کے کے خلاف سیل کر گیا ہے
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔