سوڈان میں عسکریت پسندوں کا اقوام متحدہ کے اڈے پر حملہ، 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ایبی میں اقوام متحدہ کے ایک اڈے پر مسلح عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 بنگلہ دیشی امن فوجی جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک
بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ غیر شناخت شدہ مسلح گروہوں نے کیا، جنہیں دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔
یہ بنگلہ دیشی دستہ اقوام متحدہ کے عارضی امن فوجی مشن برائے ایبی (یو این آئی ایس ایف اے) کے تحت تعینات تھا، جس کا مقصد اس غیر مستحکم علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنا ہے۔
حملے کے حالات اور اقوام متحدہ کے مرکز کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات ابھی مکمل طور پر ظاہر نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان: غیر ملکیوں کا انخلا جاری، گھروں میں پھنسے شہری غذائی قلت کا شکار
زخمی امن فوجیوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں اقوام متحدہ کے دیگر مراکز کی حفاظت سخت کردی گئی ہے علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔
بنگلہ دیش اقوام متحدہ کے امن فوجی مشنز میں سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، یہ واقعہ افریقہ کے متنازعہ علاقوں میں تعینات امن فوجیوں کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی ایس پی آر اقوام متحدہ بنگلہ دیش جھڑپیں حملہ سوڈان فوجی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر اقوام متحدہ بنگلہ دیش جھڑپیں حملہ سوڈان فوجی اقوام متحدہ کے بنگلہ دیشی امن فوجی
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔