اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی پارٹی آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر بیان دیا ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے بنیادی آئینی حقوق پر ایک اور ڈاکا ڈالنا نامنظور ہے، پی ٹی آئی پر قابض ٹولے نے بار بار جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس سے پارٹی کو شدید سیاسی اور قانونی نقصان پہنچا، جعلی انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کو 8 فروری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 2024ء میں ایک اور جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے، اس جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کو میں نے 5 مارچ 2024ء سے چیلنج کر رکھا ہے، پی ٹی آئی پر قابض ٹولے نے عدالتی ’اسٹے‘ کے ذریعے الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنانے سے روک رکھا ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ قابض ٹولے کا پی ٹی آئی کے آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا ارادہ ہے، یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ 3 مارچ 2024ء کے انٹرا پارٹی الیکشن جعلی اور غیر قانونی تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کے تمام عہدے دار خود ساختہ، غیر قانونی اور پارٹی پر قابض ہیں، ان کا پی ٹی آئی کے وسائل پر کنٹرول بھی غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن سے ٹی آئی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تحریری درخواست کر چکے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت کو مطلع کر چکا ہے کہ ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پی ٹی آئی ورکرز کی امانت ہے، قابض ٹولے نے بار بار اس امانت میں خیانت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو اپنے مذموم سیاسی عزائم کے لیے استعمال کیا گیا، یہ استحصالی سیاست اب مزید نہیں چلے گی، ہم پی ٹی آئی کو شیخ مجیب الرحمٰن کی ایک اور عوامی لیگ نہیں بننے دیں گے۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن نے کہا کہ بانی چیئرمین خود مشکلات کے ذمے دار ہیں، ان کی مشکلات سے نجات کا راستہ صرف قانونی ہے، ملک دشمن سیاست نہیں، نظریاتی رہنما اور کارکنان پارٹی پر قابض ٹولے کے مذموم سیاسی عزائم کا سیاسی اور قانونی محاذ پر مقابلہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جعلی انٹرا پارٹی الیکشن اکبر ایس بابر نے پی ٹی ا ئی کے قابض ٹولے نے کہا کہ ایک اور

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی: دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی پر پابندی کی قرار داد منظور

—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی نے دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی پر پابندی کی قرار داد منظور کر لی۔

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے رکن طاہر پرویز نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی۔

قرارداد میں دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اُس کے رہنماؤں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا، جسے صوبائی اسمبلی نے منظور کر لیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی اور انتشار پھیلانے والوں پر پابندی لگائی جائے، ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

قرارداد میں ملکی استحکام کے لیے کام کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی
  • پی ٹی آئی کے آئین تبدیلی اور مزید انڑا پارٹی الیکشن کے ارادے، بانی رہنما کا شدید ردعمل
  • جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور
  • پی ٹی آئی کا جلد از جلد انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن جلد از جلد کرانے کا فیصلہ
  • پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 منظور، جامع نظام متعارف
  • مرکزی مسلم لیگ کا انٹرا پارٹی الیکشن پہلا مرحلہ مکمل
  • پنجاب اسمبلی: دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی پر پابندی کی قرار داد منظور