لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس (ترمیمی) ایکٹ 2025 گزشتہ روز کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

ترمیم کے تحت پنجاب ایمرجنسی کونسل کے وائس چیئرمین کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے، وزیر قانون کی جگہ وزیر ایمرجنسی سروس کو وائس چیئرمین تفویض کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ترمیم سیکشن 6 کی شق (aa) میں کی گئی، محکمہ کے انتظامی کی درخواست پر ترمیم تجویز کی گئی۔

ترمیم کا مقصد ایمرجنسی سروسز انتظام کو مؤثر بنانا ہے، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایمرجنسی سروس

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر متفقہ قرار داد منظور

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے، تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد حکومتی اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد میں چیف آف ڈیفنس فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے، تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے، تعیناتی دفاعی نظام کیلئےاہم سنگ میل ہے۔

قرارداد  میں کہا گیا ہے کہ قوم کو اس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے، پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کیلئے کاوشوں پر پوار یقین ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ دفاعی مضبوطی اور داخلی امن کی بحالی ہی معاشی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اور سول حکومت ایک ہیں، پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدتِ ملازمت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، یہ ایوان سی ڈی ایف کی قیادت میں بھرپور کامیابیوں کیلئے دعاگو ہے۔ قرارداد شعیب صدیقی، شوکت بھٹی، طاہر جمیل، احسن رضا، ذوالفقار شاہ اور رانا احمد شہریار نے مشترکہ طور پر جمع کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی
  • پنجاب اسمبلی: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
  • بانی پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور
  • اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد منظور
  • اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر متفقہ قرار داد منظور
  • پنجاب اسمبلی: ڈیفنس فورسز چیف کے تقرر پر قرارداد تحسین کثرت سے منظور
  • پنجاب اسمبلی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی قرارداد منظور
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، پنجاب اسمبلی نے تہنیتی قرار داد منظور کرلی