وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف املاک کی پنجاب کے محکمہ تعلیم کو الاٹمنٹ سے متعلق اہم کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیصلہ کے لیے لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔

 جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے قرار دیا کہ یہ تنازعہ وفاق اور صوبے کے درمیان کسی حکومتی اختلاف کے زمرے میں نہیں آتا، لہٰذا اس کا جائزہ متعلقہ ہائیکورٹ ہی لے سکتی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ متروکہ وقف املاک کو محکمہ تعلیم کو الاٹ کرنا 2 حکومتوں کے درمیان تنازعہ نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات کی جانب اہم قدم، آئینی عدالت کی ملک گیر توسیع کا منصوبہ

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کی ارتھی جلانے کی اراضی یعنی شمشان گھاٹ محکمہ تعلیم کو کیسے الاٹ کردی گئی۔

مزید برآں انہوں نے نشاندہی کی کہ 1989 میں الاٹ کی گئی زمین پر اب تک تعمیرات ہو چکی ہوں گی۔

جسٹس حسن رضوی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متروکہ املاک کو محکمہ تعلیم کو کیسے الاٹ کیا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ متروکہ وقف املاک کے ادارے نے اس الاٹمنٹ پر خود کیا ایکشن لیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

عدالت نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ اپیل وفاقی حکومت کے نام سے کیوں دائر کی گئی جب کہ مسئلہ بین الحکومتی تنازعہ بنتا ہی نہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے مؤقف لینے کے لیے مہلت مانگی، جب کہ متروکہ وقف املاک اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے عدالت کی تجویز پر رضامندی ظاہر کردی۔

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہائیکورٹ نئے سرے سے کیس سن کر فیصلہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئینی عدالت پنجاب جسٹس حسن رضوی لاہور ہائیکورٹ متروکہ وقف املاک محکمہ تعلیم وزیر اعلیٰ پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئینی عدالت جسٹس حسن رضوی لاہور ہائیکورٹ متروکہ وقف املاک محکمہ تعلیم وزیر اعلی پنجاب متروکہ وقف املاک محکمہ تعلیم کو جسٹس حسن رضوی کے لیے

پڑھیں:

جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بطورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ حلف اٹھالیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-01-2
کوئٹہ(صباح نیوز)جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھالیا۔ گورنر جعفر خان مندوخیل نے جسٹس کامران ملاخیل سے چیف جسٹس کے منصب کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف اراضی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا
  • ٹیکس اور سیس فیس سے متعلق 771 درخواستوں پرسماعت پیر تک ملتوی
  • کوئٹہ ،گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل نئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان سے حلف لے رہے ہیں
  • جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بطورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ حلف اٹھالیا
  • جسٹس محمد کامران نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جیکب آباد: محکمہ تعلیم میں اسکول بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن
  • موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • قمر الزمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین مقرر
  • محکمہ تعلیم بچوں کو معیاری تعلیم دینے کیلیے کوشاں ہے، زاہد علی عباسی