Express News:
2025-12-10@17:24:03 GMT

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن جلد از جلد کرانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

اسلام آباد:

پی ٹی آئی نے جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فوری طور پر تیاری شروع کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر پارٹی آئین کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک اہم کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کو پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے اور اسے دیگر سیاسی جماعتوں کے آئین کے تقابلی معیار کے مطابق لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹ فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممکنہ اعتراضات سے بچنے اور قانونی و آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پارٹی آئین میں ضروری اصلاحات ناگزیر قرار دی گئی ہیں۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محدود وقت میں اپنا کام مکمل کرے اور 10 روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے جبکہ آئینی جائزہ کمیٹی کی سفارشات اس سلسلے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئین کا جائزہ لینے کے لیے سینئر و اہم رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، حمید خان، اسد قیصر، راؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔

کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد پارٹی آئین کی جدید خطوط پر نظرِ ثانی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے نئے لائحہ عمل کے لیے بنیاد فراہم کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پارٹی آئین کے لیے

پڑھیں:

اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسکرین گریب/ ایکس 

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی، ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔

اجلاس میں ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں جائیں گے تو ہی اسپیکر کو اپنا پیغام دے سکتے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور قائدین نے اسپیکر کو اپنا موقف بتانے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی، پارلیمانی پارٹی ہدایات کی روشنی میں چیف وہپ تمام دستاویزات اسپیکر چیمبر میں پہنچائیں گے۔

نثار جٹ نے کہا کہ ہم نے ایڈوائزری کمیٹی میں جا کر اسپیکر کو بتانا ہے اپوزیشن کو بولنے دیا جائے، ارکان نے واضح کیا اسپیکر کو دو ٹوک بتایا جائے اپوزیشن سے آئین کے مطابق رویہ روا رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مرکزی مسلم لیگ کا انٹرا پارٹی الیکشن پہلا مرحلہ مکمل
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات
  • پنجاب حکومت، کینسروکارڈیک سرجری کیلئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں پھوٹ! اعلامیے پر ارکان کے سنگین اعتراضات
  • پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ
  • پنجاب: وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف جماعت اسلامی سراپا احتجاج‘ تحریک کا آغاز