1 سیاسی جماعت دجال کا کام کر رہی ہے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، اس کی کوشش ہے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرے، ان کو کہنا چاہتے ہیں کہ اپنے کردار کو ٹھیک کریں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں، خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیاسی پارٹی کو خیبر پختون خوا میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہو گا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنیں گے۔
وسائل دینے میں سندھ سے سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداریبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے سیوریج اور صفائی کے مسائل بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے حل کریں گے،
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائے گا، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو دائرے میں رکھیں۔
ایک سوال پر بلاول نے کہا کہ مریم نواز اگر سندھ سے انتخاب لڑیں تو ویلکم کریں گے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مئی کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی، وہ ایک بار پھر پاکستان پر وار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔
بلاول نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پوری دنیا نے تسلیم کی، پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کے دانت کھٹے کیے، معرکۂ حق میں پاکستان کو بھی بھرپور فتح ملی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہے، مسلح افواج، پاک فضائیہ اور بحریہ میں اتنی طاقت ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو بھرپور جواب دے سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم سینٹرلائزیشن، پیپلز پارٹی ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو
کراچی (نیوزڈیسک) حکومتوں کا فوکس معیشت کو ڈنڈے کےزور پرچلانا ہوتا ہے لیکن معیشت کو ڈنڈے کےزور پرنہیں چلایا جاسکتا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتی ہے، حکومتوں کا فوکس معیشت کو ڈنڈے کے زور پر چلانا ہوتا ہے لیکن معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس کے حوالے سے تاریخ کو غلط پیش کیا جاتا ہے، لیکن ہم تاریخ کو چھوڑکر مستقبل کی طرف آتے ہیں، ہم ایف پی سی سی آئی کے ایڈوائزری گروپ کیساتھ مل کر کام کرینگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم تین نسلوں سے پاک چین تعلقات کو لے کر چل رہے ہیں، چین نے پاکستان کے لیے بہت سی کاروباری رعایتیں دی ہیں، بطور وزیر خارجہ میں نے دیکھا کہ ہم اس سے فائدہ نہیں اٹھا پارہے، ہمیں ضلعی سطح کی اکانومی کیلئے کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیرف وار،کی وجہ سے پاکستان کیلئے عالمی سطح پر اکنامک گنجائش نکلی ہے۔جی ایس پی پلس کی وجہ سے بطور وزیر خارجہ یورپ کا شکریہ ادا کرتا تھا، لیکن اس سے یورپ کی ایکسپورٹ میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا، صدر پاکستان،گورنر پنجاب، گورنر کے پی کے ،سندھ حکومت کیساتھ ساتھ وزیراعظم بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتی ہے، اس لیے ہم ایف پی سی سی آئی کی ضلعی سطح پر معاشی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں، حکومتوں کا فوکس معیشت کو ڈنڈے کے زور پر چلانا ہوتا ہے لیکن معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، 18ویں ترمیم سے پہلے وفاق سیلز ٹیکس لیتا تھا۔