پاکستان کرغزستان کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں کرغزستان کے صدر صادر جپاروف کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ پالیسی کا عزم دُہرایا۔
دونوں رہنماؤں نے تعلقات کے فروغ اور توسیع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور روڈ کوریڈور فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تنازعات کو بین الاقوامی قانون اور یو این چارٹر کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، اس موقع پر پُرامن افغانستان اور افغانوں کے پائیدار مستقبل پر بھی گفتگو ہوئی۔
صدر کرغزستان نے پاکستان کو قابلِ اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کاسا 1000 منصوبہ ہے ، دونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں ۔
بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان کے صدر صادر جپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، صدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا استقبال کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرغزستان کے صدر
پڑھیں:
پاکستان اور کرغزستان میں بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ
اسکرین گریبپاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں کرغستان اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کی تقریب ہوئی۔ جس میں کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے درمیان بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔
کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔
تقریب کے دوران پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ نے دستاویز کا تبادلہ کیا۔
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سیاحت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبالہ ہوا۔
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے اور ثقافت کے شعبے میں بھی معاہدہ ہوا ہے۔ وزارت قانون و انصاف اور کرغزستان کی وزارت انصاف میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور کرغز ثقافت، اطلاعات، کھیل و امور نوجوانان کی وزارت میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔
2 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 15سے 200 ملین ڈالر تک لے جائیں گے: وزیر اعظموزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرغزستان کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، صدر صادر ژپاروف کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 24 کروڑ عوام کی طرف سے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صدر صادر ژپاروف دو دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے کرغزستان کے صدر ہیں، یہ دورہ مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی جہت دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کی جڑیں تاریخ میں ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی، ہم نے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی، تجارت اور روابط کے فروغ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، مختلف شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں اہم پیشرفت ہے، 2 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 15سے 200 ملین ڈالر تک لے جائیں گے۔