Jasarat News:
2025-12-04@22:29:18 GMT

نیوزی لینڈ نے بھی گولڈن ویزا جاری کردیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے نیا بزنس انویسٹر ورک ویزا لانچ کر دیا ۔ نئی اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے بدلے نیوزی لینڈ میں رہائش اور بعد ازاں مستقل رہائشی درجہ حاصل کرنے کا باقاعدہ راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے عالمی سرمایہ کاروں کو اپنی معیشت میں شامل کرنے کے لیے گولڈن ویزا پروگرام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بزنس انویسٹر ورک ویزا کے نام سے جاری کی گئی یہ اسکیم ملک میں براہِ راست سرمایہ کاری بڑھانے کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہے۔نئی اسکیم میں سرمایہ کاروں کے لیے 2راستے رکھے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پہلے آپشن کے تحت 10 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے 3سالہ ورک ٹو ریزیڈنسی ٹریک دستیاب ہوگا، جبکہ دوسری آپشن میں 20 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کی سرمایہ کاری پر ایک سال میں رہائش کا تیز رفتار راستہ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ درخواست گزاروں کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ وہ اپنی اور اہلِ خانہ کی ضروریات کے لیے کم از کم 5 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کے اثاثے رکھتے ہوں۔ سرمایہ کاروں سے کاروباری تجربہ بھی طلب کیا جائے گا، جس میں کم از کم 5فل ٹائم ملازمین رکھنے والی کمپنی چلانا یا سالانہ 10 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کا کاروباری حجم شامل ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار اپنی اہلیہ/شوہر اور زیر کفالت بچوں کو بھی ویزا میں شامل کر سکیں گے، تاہم اس پروگرام میں جوا، فاسٹ فوڈ اور تمباکو سے متعلق سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی۔ نئی اسکیم نیوزی لینڈ کے موجودہ ایکٹیو انویسٹر پلس ویزا کے ساتھ چلائی جائے گی، جس میں 50 لاکھ سے ایک کروڑ نیوزی لینڈ ڈالر تک کی زیادہ سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے۔ امیگریشن وزیر ایرِکا اسٹینفورڈ نے اس گولڈن ویزا کو نیوزی لینڈ کی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے کاروباری افراد کو لانا چاہتی ہے جو ملک میں آ کر براہِ راست کاروبار سنبھال سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورز اور ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے بھی خصوصی ویزا پروگرام تیار کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق بزنس انویسٹر ورک ویزا کیلیے درخواستیں جلد قبول کی جائیں گی اور یہ اسکیم عالمی سرمایہ کاروں کو نیوزی لینڈ میں رہائش، کاروبار اور مستقل رہائش کے لیے نیا واضح راستہ فراہم کرے گی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر سرمایہ کاروں سرمایہ کاری کی سرمایہ کے لیے

پڑھیں:

سی پیک کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، چینی فرم سرمایہ کاری کی خواہاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سی پیک کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری: چینی فرم سرمایہ کاری کی خواہاں، چینی کمپنی ’تیانجن چوانہوئی گروپ‘ کے اعلیٰ سطحی وفد کی بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ بات چیت۔ ایک چینی کمپنی سی پیک کے تحت پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں الیکٹرک گاڑیوں کو اسمبل کرنے کا آپریشن شروع کرنے کے امکانات تلاش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں، تیانجن چوانہوئی گروپ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منگل کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ بات چیت کی۔ تین رکنی وفد نے بی او آئی کے سی پیک کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ دراصل ستمبر میں بیجنگ میں وزیراعظم کی زیرِ قیادت ہونے والی پاکستان-چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں دستخط کیے گئے ایک یادداشت مفاہمت کے فالو اپ (اگلے قدم) کے طور پر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ: چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا
  • پاک فوج ہماری،عمران خان کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے، اسد قیصر
  • سی پیک فیز ٹو کی رفتار میں اضافہ، اقتصادی زونز کے ذریعے 2030 تک 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہدف
  • چاہتے ہیں سب اپنے اپنے آئینی کردار تک محدود رہیں: اسد قیصر
  • ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے: اسد قیصر
  • سی پیک کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، چینی فرم سرمایہ کاری کی خواہاں
  • آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کے برابر اضافہ ہو رہا، چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہو گا: عطا تارڑ
  • نیوزی لینڈ کی روسی اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ پر ہمسایہ جزائر کو تنبیہ
  • پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے‘عطا تارڑ