پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے‘عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-08-30
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آبادی میں تیزی سے اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آ رہے ہیں جبکہ معیشت اور بنیادی سہولیات پر بھی اس کا بوجھ بڑھ رہا ہے، آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سرکاری اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ’’دی پاکستان پاپولیشن سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ آبادی میں اضافہ ایک بڑا سنگین مسئلہ ہے، آبادی میں اضافے سے دیگر مسائل بھی جڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں میں اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے، یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق ہزار میں سے 50بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں، زچہ و بچہ کی دیکھ بھال یا تولیدی صحت کے تناظر میں دیکھا جائے تو ہم متعدد قیمتی جانیں کھو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا ایک اور اہم پہلو یہ ادراک ہے کہ آبادی میں اضافہ خود سنگین چیلنج ہے، وسائل کی بحث اپنی جگہ مگر زندگی کا حق بنیادی انسانی حق ہے جو اس مسئلے سے متاثر ہوتا ہے۔ اگر آبادی کے مسئلے کو تسلیم نہ کیا جائے اور اس کا احساس موجود نہ ہو تو یہ ایک بڑا المیہ ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہر طبقے کی مشترکہ ذمے داری ہے، علما کرام، میڈیا، حکومت، قانون دان اور صحافی سب کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بڑھتی آبادی ترقی کی رفتار سست کر سکتی ہے جبکہ یہ معیشت اور بنیادی سہولیات پر بھی بوجھ ڈال رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کی ا بادی ا بادی کے نے کہا کہ
پڑھیں:
دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے بار بار مذاکرات کرنے کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا مقدس ایوان ہے، دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، اسپیکر جس وقت ہدایت دیں گے ہم بات کرنے کےلیے تیار ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ بیٹھیں اور آپس میں بات چیت کریں تاکہ مسائل حل ہوں۔
سردار ایاز صادق نے دونوں لابیز میں غیر متعلقہ افراد کے بیٹھنے پر پابندی لگادی اور کہا کہ ارکان اعتراض کرتے ہیں آئندہ کوئی نہیں بیٹھے گا۔