پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 15مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہو، معیشت، زراعت، توانائی، معدنیات اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھایا جائیگا۔
وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں کرغزستان اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کی تقریب ہوئی پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف، وزیراعظم شہبازشریف شریک ہوئے۔پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پاکستان فارن سروسزاکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کا مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیرخارجہ نے دستاویز کا تبادلہ کیا۔
وزارت تجارت اور کرغزستان کی وزارت معیشت کے درمیان مفاہمتی یادداشت تبادلہ ہوا، پاکستان اورکرغزستان کے درمیان کان کنی، جیو سائنسزمیں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔پاکستان اورکرغزستان کے درمیان سیاحت اور شعبہ توانائی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کاتبادلہ ہوا، زراعت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے اور ثقافت کے شعبے میں معاہدہ ہوا ہے، وزارت قانون و انصاف اور کرغزستان کی وزارت انصاف میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔
پاکستان کی بندرگاہیں استعمال میں لانے سے متعلق باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت، الیکٹرونک ڈیٹاانٹرچینج کے قیام کیلئے دونوں ملکوں کی کسٹم سروسز میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مشترکہ اعلامیہ پردستخط ہوگئے۔ وزیراعظم شہبازشریف اورکرغزستان کے صدر نے اعلامیہ پر دستخط کیے۔معاہدوں پردستخط کی تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کرغزستان کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورکرغزستان کے درمیان خوشگوار برادارانہ تعلقات ہیں، کرغزستان کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدرصادرژپاروف کادورہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے اہمیت کاحامل ہے، پاکستان کے24کروڑعوام کی طرف سے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر ژپاروف دودہائیوں بعدپاکستان کادورہ کرنے والے کرغزستان کے صدر ہیں، یہ دورہ مختلف شعبوں میں تعاون کونئی جہت دینے کیلئے اہمیت کاحامل ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کی جڑیں تاریخ میں ہیں، 1962 میں سفارتی تعلقات کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات پروان چڑھے، مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون،علاقائی اورعالمی امور پر گفتگوہوئی، دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر لے جانے کے مشترکہ عزم کااعادہ کیاہے۔اس موقع پر صدر کرغزستان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف کامشکورہوں، بھرپور مہمان نوازی، شاندار استقبال پر حکومت پاکستان، عوام کامشکورہوں، پاکستان جنوبی ایشیامیں کرغزستان کااہم شراکت دارہے۔
صدرژاپاروف نے کہا کہ دونوں ملک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان اور کرغزستان مختلف عالمی ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان کرغزستان کاقابل اعتماد دوست ہے، مختلف شعبوں میں طے پانے والے معاہدے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کریں گے۔ کرغزستان کے صدر کی وزیرعظم شہبازشریف کو کرغزستان کے دورے کی دعوت دی، پاکستان جنوبی ایشیامیں کرغزستان کا اہم شراکت دارہے، معاشی استحکام،ترقی کیلئے کاوشیں وزیراعظم پاکستان کے وژن کی عکاس ہیں، ہم نے دوطرفہ تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مواصلات، ٹرانسپورٹ، دیگرشعبوں میں تعاون کی صلاحیت سے استفادہ کرناہے، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاسا1000منصوبہ اہمیت کاحامل ہے، تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھاناہے۔ اس وقت12ہزار پاکستانی طلبا کرغزستان میں زیر تعلیم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیا فیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیا بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی گیارہویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ ق کے رہنما وزیر محمد اسحاق کا سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواستCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان کے درمیان مختلف شعبوں میں
پڑھیں:
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات ، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ زین بیک کلولو بائیوو نے ملاقات کی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
PR No.3️⃣6️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
Meeting between the Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar and Kyrgyz Minister of Foreign Affairs H.E. Zheenbek Kulubaev , 03 December 2025https://t.co/FgYii0IL8E
⬇️ pic.twitter.com/sUtrW6WHXW
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کےتمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔
9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے، فیصل واوڈا
فریقین نے حالیہ علاقائی اور عالمی صورتِحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مشترکہ ترجیحات کے تمام شعبوں کو وسعت دی جائے گی۔
مزید :