پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 مفاہمتی یادداشتیں اور تفویضِ حقوق کی دستاویزات پر دستخط کیے اور معدنیات اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ان دستاویزات پر ترک وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائرقدار کی سربراہی میں آنے والے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے گئے، جن کی وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان پیٹرولیم کی تلاش کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی.

ان معاہدوں میں ایسٹرن آف شور انڈس-سی کے لیے تفویض حقوق کی دستاویز، زیارت نارتھ بلاک، سکھپُور-ٹو بلاک، ڈیپ سی بلاک اور آف شور ڈیپ ایف بلاک کے لیے پیٹرولیم کنسیشن معاہدے شامل تھے۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جون 2022 میں باہمی تجارت کو 1.1 ارب ڈالر (2021) سے 3 سال میں بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا تھا، جبکہ 2024 میں یہ تجارت 1.4 ارب ڈالر رہی۔سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ترک پیٹرولیم نے پاکستان میں آف شور اور آن شور دونوں طرح کی تلاش کی سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کی ہے، جو دوطرفہ توانائی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔وزیراعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کی توانائی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت بھی دی اور خطے اور عالمی حالات کی تیز رفتار تبدیلی کے پیشِ نظر دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کا ایک وزارتی وفد جلد ترکیہ کا دورہ کرے گا تاکہ ان شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بائرقدار نے میزبانوں کو بتایا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تیل و گیس کی تلاش، توانائی انفرااسٹرکچر اور معدنیات کے شعبے میں مزید منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 5 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کے ہدف کے حصول میں توانائی اور معدنیات میں گہرا تعاون کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے رواں سال کے اوائل میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کی وسیع معدنی صلاحیت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ’اسی لیے میں اپنے ساتھ ایک ترک مائننگ کمپنی بھی لایا ہوں۔ یہ ترکیہ کے لیے پاکستان کے ساتھ معدنیت کے شعبے میں داخل ہونے کا ایک سنگِ میل ہے، اور ہم طویل المدتی، باہمی مفید شراکت داری کے منتظر ہیں‘۔ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرز نے اپنے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور ترک ہم منصبوں کے لیے شیل گیس، ٹائٹ گیس، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کے ذریعے تعاون کے روشن مواقع سے آگاہ کیا۔ترک وفد نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کو بتایا کہ ترک پیٹرولیم کا دفتر اسلام آباد میں اسی ماہ کھولا جا رہا ہے جس میں 10ترک شہری مقامی عملے کے ساتھ کام کریں گے، دونوں فریقین نے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم کی خریداری کے لیے ایک مشترکہ تجارتی کمپنی قائم کرنے کے تصور کو بھی آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے سرمایہ کاری میں سہولت کاری بڑھانے اور پاکستان-ترکیہ توانائی تعاون کی مکمل صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے اشتراکِ عمل کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ملاقاتوں کے دوران وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بھی ترک نجی شعبے کے تجربہ کار اور معتبر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں بولی کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی. جس کے لیے جلد اظہارِ دلچسپی جاری کیا جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پر اتفاق کیا دونوں ممالک اور معدنیات کے شعبے میں پاکستان کے کے درمیان ارب ڈالر کی تلاش اور ترک کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار