Jasarat News:
2025-12-13@19:21:38 GMT

فلسطینیوں کی بےدخلی کی ہرصورت کو مسترد کرتے ہیں: مصر

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مصر نے فلسطینیوں کی بےدخلی اور غزہ میں کسی بھی جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کو مسترد کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے واضح کیا ہے کہ مصر ہر اُس کوشش کو سختی سے مسترد کرتا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو بے دخل کرنا یا غزہ کی پٹی کی جغرافیائی یا آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کرنا ہو۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات مصر کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے فون پر گفتگو کے دوران کہی، انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے غزہ کی تازہ صورتِ حال، غزہ میں جنگ بندی کے استحکام اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری وزارتِ خارجہ کے ترجمان تمیم خلاف کے مطابق وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے، سلامتی کونسل کی قرارداد 2803ء پر عمل درآمد اور انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی پر زور دیا، انہوں نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کے لئے جاری مشاورت کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی تشکیل کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی واپسی کی راہ ہموار ہو گی، انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر انسانی امداد کی مقدار بڑھانے اور علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون پر بھی زور دیا تاکہ فلسطینی عوام کو ان کے حقِ خود ارادیت کی حمایت مل سکے۔

مصری وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں بگڑتی صورتحال خاص طور پر آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور زمینوں کی مسلسل ضبطی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں اور عالمی برادری کی فوری مداخلت ناگزیر ہے۔

مصری وزیرِ خارجہ نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے ناگزیر کردار پر بھی زور دیا، انہوں نے جنرل اسمبلی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا جس کے تحت یو این آر ڈبلیو اے کی مدت تین سال کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی کا فون بھی موصول ہوا، جس میں ادارے کی جانب سے موجودہ حساس حالات میں انسانی امداد اور خدمات کی فراہمی بارے تفصیل دی گئی۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

چین کے وزیر خارجہ سعودیہ، متحدہ عرب امارات اور اردن کے دورے کا آغاز

چین نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورت حال اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں اس وقت نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ اور طاقت کے توازن کے لیے بھی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی آج کسی وقت سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جہاں سے ان کی منزل متحدہ عرب امارات اور پھر اردن ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ یی کا یہ دورہ 12 سے 16 دسمبر تک کا ہے جس میں وہ ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ توقع ہے کہ اس دورے کے ذریعے تینوں ممالک کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔

تاحال اس دورے کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال اور مشترکہ مفادات بہت اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چین اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو مشرق وسطیٰ تک توسیع دینے کے لیے بھی متحرک ہے اور اس دورے کا ایک مقصد یہ منصوبہ بھی ہے۔ 

 پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ مذکورہ اقدام صدر شی جن پنگ کی قیادت میں گذشتہ عشرے کے دوران تیار کردہ ایک وسیع عالمی منصوبہ ہے۔

یاد رہے کہ چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2023 میں سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • حضرت فاطمہ الزہراءؑ کی سیرتِ طیبہ عدل، حیا، وفا، شجاعت کا کامل نمونہ ہے، سید علی رضوی
  • پچیس سال سے کیا خاص کام نہیں کیا؟ سلمان خان کی نجی زندگی کا چونکا دینے والا انکشاف
  • اشک آباد، اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
  • 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گیا، سلمان خان
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
  • افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی
  • چین کے وزیر خارجہ سعودیہ، متحدہ عرب امارات اور اردن کے دورے کا آغاز
  • پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ نہیں: دفتر خارجہ
  • وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ