بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے طور پر حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ آج بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تعینات افسران کی تربیت، انتخابی مواد کی فراہمی اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے جامع اقدامات کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکمے انتخابی عمل کے دوران بھرپور تعاون کریں گے تاکہ عوام کو آزادانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری