اسلام آباد:

کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

طلباء نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع اور مدلل جواب دیے گئے، کور کمانڈر بلوچستان نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

گفتگو میں تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیا گیا اور طلباء کو  محنت اور نظم و ضبط اپنانے کی ہدایت کی گئی، اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

طلباء نے نشست کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا، طلباء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نشستیں اعتماد، ہم آہنگی اور اداروں کے ساتھ مضبوط رابطے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

 کور کمانڈر کی گفتگو نے نوجوانوں میں حوصلہ افزائی اور مستقبل کے لیے مثبت سوچ کو مزید مضبوط کیا، ایسی نشستیں بلوچستان کی ترقی اور نوجوان نسل کے ساتھ مسلسل رابطے کے عزم کی عکاس ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کور کمانڈر بلوچستان بلوچستان کے کے ساتھ

پڑھیں:

عرفان صدیقی کی نشست پر  عابدشیر علی سینیٹر منتخب 

اسلام آباد ( وقائع نگار) عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے باعث سینٹ کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر عابد شیر علی نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • مرد اساتذہ پر ہائی و ہائر سیکنڈری جماعت کی طالبات کو پڑھانے پر پابندی
  • بلوچستان کی ترقی  اور معاشی خوشحالی کیلئے ایک اور اہم سنگ میل
  • عرفان صدیقی کی نشست پر  عابدشیر علی سینیٹر منتخب 
  • حکومت جاپان کی دعوت پر پانچ پاکستانی طلبہ جینیسز پروگرام میں شرکت کرینگے
  • کراچی، عالمی یوم انسداد بدعنوانی پر مختلف محکموں اور طلباء کی جانب سے آگاہی واک نکالی جارہی ہے
  • ایف ای ڈی کے اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ حل کیا جائے، جسٹس کیانی
  • پنشنر اساتذہ کے مسائل
  • ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کیخلاف بوگس مقدمات، غیر منصفانہ ہیں، بی این پی
  • ایک دلیر سپہ سالار اور منظم فوج کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کر سکتے؛ میر سرفراز بگٹی