data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

ضمنی الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوا جس میں مجموعی طور پر تین امیدواروں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبار نے کاغذات جمع کرائے تاہم احسن افضل خان اور عبدالجبار نے بعد میں اپنے کاغذات واپس لے لیے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد عابد شیر علی واحد امیدوار رہ گئے جس کے باعث وہ بلا مقابلہ سینیٹ کی نشست پر منتخب قرار پائے، یہ نشست سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عابد شیر علی

پڑھیں:

دنیا بھر میں پانچ کروڑ افراد جدید غلامی کا شکار ہیں، اکمل صدیقی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف دانشور محمداکمل صدیقی نے کہا ہے کہ اگرچہ روایتی غلامی کا خاتمہ ہوچکا ہے، مگر جدید غلامی آج بھی دنیا کے کئی حصوں میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً پانچ کروڑ افراد مختلف جدید غلامی کے مظاہر جیسے جبری مشقت، انسانی اسمگلنگ، گھریلو استحصال، کم عمری کی شادی، جنسی استحصال اور بچوں سے محنت طلب کام کا شکار ہیں۔محمداکمل صدیقی نے مزید کہا کہ عالمی یومِ انسدادِ غلامی، جو ہر سال دسمبرمیں منایا جاتا ہے، انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید غلامی کے خاتمے کے لیے قوانین پر سخت عمل درآمد، متاثرین کے تحفظ کے مراکز، آگاہی مہمات اور عالمی تعاون ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی قرض پر مبنی جبری مشقت، گھریلو ملازمین کا استحصال، بچوں سے مشقت لینا اور انسانی اسمگلنگ کے مسائل موجود ہیں اور حکومت نے ان کے حل کے لیے قوانین سخت کیے اور خصوصی عدالتیں قائم کی ہیں، لیکن آگاہی کی کمی، غربت اور کمزور عمل درآمد اب بھی بڑے چیلنج ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے
  • مرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے
  • مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
  • مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
  •  عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب 
  • مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
  • دنیا بھر میں پانچ کروڑ افراد جدید غلامی کا شکار ہیں، اکمل صدیقی
  • دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلیے فوج ہروقت تیار ہے، عبدالجبار
  • اسلام آباد: ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نزیراوغلوپریس کلب میں سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں