مرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
ضمنی الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوا جس میں مجموعی طور پر تین امیدواروں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبار نے کاغذات جمع کرائے تاہم احسن افضل خان اور عبدالجبار نے بعد میں اپنے کاغذات واپس لے لیے۔امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد عابد شیر علی واحد امیدوار رہ گئے جس کے باعث وہ بلا مقابلہ سینیٹ کی نشست پر منتخب قرار پائے، یہ نشست سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن)کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر فتح نصیب ہو رہی ہے، عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اور انہوں نے گزشتہ ادوار میں عوامی خدمت سے اپنا نام بنایا۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ عابد شیر علی بطور سینیٹر میاں نواز شریف کی لازوال قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدری فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدری بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈا سارک چارٹر سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے،صدر ایف پی سی سی آئی انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عابد شیر علی عرفان صدیقی

پڑھیں:

اسلام آباد: ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نزیراوغلوپریس کلب میں سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-8-25

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے
  • مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
  • مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
  •  عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب 
  • مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
  • پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
  • پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے
  • اسرائیل کی جانب سے غزہ خالی کرانے کی نئی سازش کا انکشاف
  • اسلام آباد: ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نزیراوغلوپریس کلب میں سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں