کیا ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم نامہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سوشل میڈیا پر چند روز سے یہ دعویٰ گردش کررہا تھا کہ پنجاب میں ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ مختلف پوسٹس اور غیر مصدقہ پیغامات میں کہا گیا کہ حکومت نے ٹریفک قوانین کو وقتی طور پر معطل کردیا ہے، اس وجہ سے شہریوں کے لیے جرمانے یا کارروائی نہیں ہو گی۔
فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ غلط ہے۔ سرکاری سطح پر ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی کوئی بات نہ کی گئی، نہ ہی اس بارے میں کوئی نوٹیفکیشن موجود ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ’’پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آج ایک مرتبہ پھر ہدایت جاری کی کہ پورے صوبے میں ٹریفک قوانین پر موثر اور سخت عمل درآمد ہو۔ ان کے مطابق قوانین کو نظر انداز کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اور کسی بھی سطح پر نرمی یا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ عوام اور ان کے بچوں کی جانوں کا معاملہ ہے‘‘۔
وزیراعلیٰ نے سرکاری محکموں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قوانین پر عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ ڈرائیوروں اور شہریوں تک صحیح معلومات پہنچ سکیں۔
ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔ ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے آج ایک بارپھر پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر موثر اور سخت عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔ عمل نہ کرنے والے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام اور…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 8, 2025جہاں سوشل میڈیا پر غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں، وہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل بدستور جاری ہے، اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس میں کسی قسم کی نرمی یا توقف کے کوئی آثار نہیں ملتے۔
ٹریفک آرڈیننس پر عمل روکنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، سرکاری موقف واضح ہے کہ قوانین پر سخت عمل درآمد جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک آرڈیننس پر عمل ٹریفک قوانین قوانین پر
پڑھیں:
لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔