شوہر کے یو ٹیوب چینل میں کوئی مداخلت نہیں کرتی، عروب جتوئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔
این سی سی آئی کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے این سی سی آئی کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عروب جتوئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این سی سی آئی اے نے اُنہیں قانون کے بر خلاف مقدمہ میں نامزد کرتے ہوئے اپنے خاوند کی معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ عروب جتوئی کے خاوند مشہور یو ٹیوبر ہیں، وہ اپنے خاوند کے یو ٹیوب چینل میں کوئی مداخلت نہیں کرتیں، درخواست گزار کی مقدمہ میں ضمانت منظور کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عروب جتوئی
پڑھیں:
سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟
ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔
عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔