سام سنگ کے گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ فون نے لانچ سے قبل ہی تہلکہ مچا دیا!
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم، سام سنگ کے گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون نے اپنی ریلیز سے قبل ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔
مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا پہلے، سام سنگ گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ (نئی انٹری، ریلیز 12 دسمبر تک متوقع) دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ایپل آئی فون 17 پرو میکس چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں، ون پلس 15 فائیو جی چھٹے، سام سنگ گلیکسی اے 17 ساتویں پوزیشن پر ہیں۔
آٹھویں پوزیشن شیاؤمی پوکو ایف 8 پرو پر، ویو ایکس 300 پرو نویں اور شیاؤمی 17 پرو میکس پرو دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی
پڑھیں:
کینیڈا نے شام اور تحریر الشام کو ’دہشت گردی کے حامی‘ ممالک کی فہرست سے نکال دیا
کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام اور سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اس تنظیم نے ماضی میں القاعدہ سے وابستگی رکھی تھی، تاہم حالیہ مہینوں میں مغربی ممالک نے اسے اپنی فہرست سے خارج کرنا شروع کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلے معمولی نہیں بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگی اور شام میں نئے حکومتی ڈھانچے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ کینیڈا نے واضح کیا کہ اگرچہ شام اور تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالا گیا ہے، لیکن 56 شامی شخصیات پر پابندیاں برقرار رہیں گی، جن میں بشار الاسد حکومت کے سابق عہدیدار اور ان کے اہلِ خانہ شامل ہیں۔
یہ اقدامات امریکا اور برطانیہ کے حالیہ فیصلوں کے بعد سامنے آئے ہیں، اور اس کا مقصد شام کی عبوری حکومت کے صدر احمد الشرع کی ملک میں استحکام کی کوششوں کو سہارا دینا بھی ہے۔
واضح رہے کہ بشار الاسد نے 2012 میں جمہوریت نواز تحریک کو کچل دیا تھا، جس پر کینیڈا نے شام کو ’دہشت گردی کے حامی ریاست‘ قرار دیا تھا۔ بعد ازاں شام کے باغی گروہوں نے تحریر الشام کی قیادت میں عسکری اتحاد بنایا اور بشار حکومت کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس اتحاد کی قیادت ابو محمد الجولانی کر رہے تھے، جنہوں نے 2016 میں القاعدہ سے وابستگی ختم کی اور تنظیم کو مقامی سطح پر منظم کیا۔
اب الجولانی، جسے اب عالمی سطح پر احمد الشرع کے نام سے جانا جاتا ہے، نے باغی اتحاد کے ذریعے بشار حکومت کا تختہ الٹا اور عبوری صدر کا منصب سنبھالا۔ شام میں اس تبدیلی کو امریکا، سعودی عرب اور دیگر خلیجی و مغربی ممالک کی حمایت حاصل رہی۔
جون 2025 میں امریکا نے شام پر کچھ پابندیاں جزوی طور پر معطل کیں اور نومبر میں مزید توسیع دی۔ صدر ٹرمپ نے احمد الشرع کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے بھی خارج کر دیا۔ یورپی ممالک نے بھی شام پر کئی پابندیاں نرم کر دی ہیں۔ شامی صدر احمد الشرع نے ملکی عسکری تنظیموں کو فوج کے تحت ضم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔