Jasarat News:
2025-12-05@18:24:49 GMT

دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا بھر میں سیاست، طاقت اور دولت کے تعلق پر ہمیشہ سوال اٹھتے رہے ہیں اور سیاستدانوں کے مالی وسائل اکثر عوامی بحث کا مرکز بنتے ہیں,  ایک تازہ بین الاقوامی رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں کئی طاقتور حکمران نمایاں مقام پر نظر آتے ہیں۔

بین الاقوا می رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دنیا کے امیر ترین سیاستدان قرار پائے ہیں، جن کی مجموعی دولت کا اندازہ تقریباً 200 ارب ڈالر لگایا گیا ہے،  اگرچہ ان کی دولت کے ذرائع پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں، عالمی تحقیقی اداروں کے مطابق ان کے پاس نجی کاروبار، توانائی کے شعبوں سے اثر و رسوخ اور خفیہ اثاثوں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے۔

امیر ترین حکمرانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو شامل ہیں، جن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 9 ارب ڈالر بتایا گیا ہے، موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریباً 7.

2 ارب ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں،  کاروباری پس منظر کے باعث ٹرمپ کے اثاثوں میں رئیل اسٹیٹ، گولف کورسز اور تجارتی ادارے شامل ہیں۔

فہرست میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن تقریباً 5 ارب ڈالر جب کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دولت کا تخمینہ تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر لگایا گیا ہے،  افریقی ملک ایکویٹوریل گنی کے صدر تیودورو اوبیانگ تقریباً 60 کروڑ ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہیں۔

دیگر امیر سیاستدانوں میں روانڈا کے صدر پال کاگامے، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا بھی شامل ہیں۔ ان رہنماؤں کی دولت تشخیص کرنے کے لیے نجی سرمایہ کاری، خاندانی جائیدادوں، کاروباری شراکت داریوں اور ریاستی اثر و رسوخ کو مدنظر رکھا گیا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام تخمینے عوامی مالی دستاویزات، کاروباری سرگرمیوں اور غیر سرکاری تجزیوں کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ریاستوں کی جانب سے ان تخمینوں کی سرکاری سطح پر تردید یا تصدیق موجود نہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فہرست میں ارب ڈالر شامل ہیں کی دولت کے صدر گیا ہے

پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے بھی گولڈن ویزا جاری کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے نیا بزنس انویسٹر ورک ویزا لانچ کر دیا ۔ نئی اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے بدلے نیوزی لینڈ میں رہائش اور بعد ازاں مستقل رہائشی درجہ حاصل کرنے کا باقاعدہ راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے عالمی سرمایہ کاروں کو اپنی معیشت میں شامل کرنے کے لیے گولڈن ویزا پروگرام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بزنس انویسٹر ورک ویزا کے نام سے جاری کی گئی یہ اسکیم ملک میں براہِ راست سرمایہ کاری بڑھانے کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہے۔نئی اسکیم میں سرمایہ کاروں کے لیے 2راستے رکھے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پہلے آپشن کے تحت 10 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے 3سالہ ورک ٹو ریزیڈنسی ٹریک دستیاب ہوگا، جبکہ دوسری آپشن میں 20 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کی سرمایہ کاری پر ایک سال میں رہائش کا تیز رفتار راستہ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ درخواست گزاروں کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ وہ اپنی اور اہلِ خانہ کی ضروریات کے لیے کم از کم 5 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کے اثاثے رکھتے ہوں۔ سرمایہ کاروں سے کاروباری تجربہ بھی طلب کیا جائے گا، جس میں کم از کم 5فل ٹائم ملازمین رکھنے والی کمپنی چلانا یا سالانہ 10 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر کا کاروباری حجم شامل ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار اپنی اہلیہ/شوہر اور زیر کفالت بچوں کو بھی ویزا میں شامل کر سکیں گے، تاہم اس پروگرام میں جوا، فاسٹ فوڈ اور تمباکو سے متعلق سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی۔ نئی اسکیم نیوزی لینڈ کے موجودہ ایکٹیو انویسٹر پلس ویزا کے ساتھ چلائی جائے گی، جس میں 50 لاکھ سے ایک کروڑ نیوزی لینڈ ڈالر تک کی زیادہ سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے۔ امیگریشن وزیر ایرِکا اسٹینفورڈ نے اس گولڈن ویزا کو نیوزی لینڈ کی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے کاروباری افراد کو لانا چاہتی ہے جو ملک میں آ کر براہِ راست کاروبار سنبھال سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورز اور ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے بھی خصوصی ویزا پروگرام تیار کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق بزنس انویسٹر ورک ویزا کیلیے درخواستیں جلد قبول کی جائیں گی اور یہ اسکیم عالمی سرمایہ کاروں کو نیوزی لینڈ میں رہائش، کاروبار اور مستقل رہائش کے لیے نیا واضح راستہ فراہم کرے گی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست؛ ایشیا میں کس شہر نے میدان مار لیا؟
  • سیاحتی اعتبار سے لندن کی تنزلی جاری، پیرس پھر بازی لے گیا
  • دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری، کونسے بڑے نام شامل ہیں؟
  • نیوزی لینڈ نے بھی گولڈن ویزا جاری کردیا
  • رواں برس گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا گیا؟ فہرست جاری
  • بیلرینا سے ارب پتی تک، دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی کون ہیں؟
  • دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟
  • دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست، آئس لینڈ سرفہرست
  • سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری