کراچی میں شہریوں سے موبائل چھین کر آن لائن فروخت کرنے والا منظم ڈکیت گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کار سوار فیملیز اور دفاتر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے منظم ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو اور سی آئی اے محمد عمران خان کے مطابق ایس آئی یو نے چاکیواڑہ کے علاقے سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ تین پستول گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر فیملیز کو لوٹتے تھے اورموبائل فون نقدی رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔
ملزمان دفاتر جانے والے شہریوں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے، حراست کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان چھیننے ہوئے موبائل فون آن لائن کم داموں میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا جن سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔