اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائرایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ، جامعہ کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیا۔

 https://Twitter.

com/ehtshamkiani/status/1996836856244388327?t=vWIldx5ZroWDebF-rBuZTg&s=19

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کر کے عدالت میں پیش کرے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کردیا

حکمنامے میں کہا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ریکارڈ پیش کرے۔

حکم نامے کے مطابق عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے حقائق کا علم رکھنے والا مجاز افسر کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیسے طے کرلیا گیا کہ جسٹس طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے؟ ڈاکٹر ریاض نے سوالات اٹھا دیے

ڈگری کے ریکارڈ اور درخواست قابلِ سماعت ہونے کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی معاون درخواست قابلِ سماعت ہونے کے نکتے پر آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کراچی یونیورسٹی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کراچی یونیورسٹی جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اسلام ا باد ہائیکورٹ ڈگری کا ریکارڈ ہائیکورٹ نے کی ڈگری

پڑھیں:

ٹریفک چالان کے بھاری جرمانوں پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اہم ایمارکس

لاہور:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیے جانے والے بھاری جرمانوں پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔

موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کی، جس میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے قانون بنا دیا ہے، اس پر عمل کریں۔ یہاں پر آپ قانون پر عملدرآمد کے بجائے قانون ختم کرانے آ گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے دوران سماعت کہا کہ پولیس نے بتایا کہ 5 ہزار کم عمر ڈرائیور  ون وے خلاف ورزی سے حادثات میں زخمی اور فوت ہوئے ہیں۔ جرمانہ زیادہ اس لیے رکھا گیا کہ لوگ خلاف ورزی نہ کریں۔ قانون سوسائٹی کو بہتر کرنے کے لیے بنتے ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ شہریوں کو ذمہ دار بنانے کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ کم عمر بچے موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلاتے ہیں۔ والدین بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے۔

قبل ازیں آصف شاکر ایڈووکیٹ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس کم عمر بچوں پر ایف آئی آرز درج کررہی ہے۔  وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک بلاک ہوتی ہے۔ قانون سازی کرکے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دینے کے بجائے جرمانہ اور ایف آئی آر درج کرنا درست نہیں ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بھاری جرمانوں کے لیے کی گئی ترامیم کالعدم قرار دے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بچوں کی سیفٹی بہت ضروری ہے ۔ ہمیں قانون پر عمل کرنے والا بننا چاہیے۔ دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم تک جرمانے ہوتے ہیں ۔ گلی محلوں میں ہٹ اینڈ رن کے کیس بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ بچوں کی ٹانگیں زمین پر لگتی نہیں اور انہیں موٹر سائیکل لے کر دے دیتے ہیں۔ میرے گھر کے بڑوں اور بچوں دونوں کے چالان بھی آئے ہیں۔ حکومت نے کہہ دیا ہے کہ پہلے خلاف ورزی پر  وارننگ جرمانہ ہوگا دوسری خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

بعد ازاں درخواست  گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم اپنی درخواست واپس لے لیتے ہیں، جس پر عدالت نے وکیل کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کرلیا
  • لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں ترمیم کی ہدایت
  • ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین نرم کرنے کی درخواست مسترد کردی
  • ٹریفک چالان کے بھاری جرمانوں پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اہم ایمارکس
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی
  • کراچی میں سردی بڑھ گئی؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم  کیسا رہے گا؟
  •  جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازعہ کیس، جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب
  • طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس،جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب