بلاول بھٹو کا وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا۔
جناح اسپتال کراچی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم وفاق کی مشکلات دور کرنا چاہتے ہیں، وفاق صوبوں کو مزید ذمے داریاں دے، سندھ سیلز ٹیکس آن سروس جمع کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی دنیا میں سب سے بڑا دل کے علاج کا نیٹ ورک بن چکا ہے، مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، کراچی میں چندہ دینے والی کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے۔۔
اُن کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ کو محکمہ صحت کی ذمے داری ملی تھی، ترمیم کے بعد ہم نے ثابت کردیا کہ ہم وفاقی حکومت سے بہتر یہ ادارہ چلا سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہم وفاق کےلیے ٹیکس کلیکشن کرکے ان کی مشکلات دور کرسکتے ہیں۔ کچھ حکومتی وزرا صوبوں سے وسائل لینا چاہتے ہیں ،ہم وفاق کی مشکلات بھی سمجھتے ہیں، سندھ حکومت سیلز ٹیکس کلیکشن کےلیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم کسی وجہ سے ایف بی آر کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے تو اپنے پیسوں سے رقم کاٹ کر وفاق کو دینے کو تیار ہوں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پچھلا وزیراعظم شہر شہر جا کر کہتا تھا وفاق دیوالیہ ہوچکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مفت اور معیاری علاج شہریوں کو فراہم کررہی ہے، سکھر، حیدرآباد میں بھی این آئی سی وی ڈی موجود ہے، مٹھی، سیہون اور شہید بے نظیرآباد میں بھی این آئی سی وی ڈی ہے۔
بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ثابت کیا کہ ہم عالمی وبا کا بھی مقابلہ کرسکتے ہیں، ہم نے ثابت کردیا کہ ہم وفاقی حکومت کے بغیر یہ ادارہ چلا سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی سی وی ڈی بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کو ہم وفاق
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔