عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ روکی جائے، سب سے گزارش ہے جذبات میں نہ آئیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے اپیل کی ہے کہ عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور سب سے گزارش ہے کہ جذبات میں نہ آئیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ گزشتہ 2 برس میں عمران خان سے ملاقاتوں پر بارہا پابندیاں عائد کی گئیں۔
????عمران خان کی بہنوں کی ملاقات پر سیاست نہ کرے۔ ان کے ساتھ یہ رویہ درست نہیں۔۔ ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے۔ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ یہ رویہ ٹھیک نہیں۔ عوام کو عمران خان کی صحت کا پتہ ہونا چاہئے۔۔۔ بیرسٹر گوہر خان pic.
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) December 5, 2025
ان کے بقول کچھ لوگوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے ہیں جن کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی ملاقات روکنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ملاقات ہوگی تو ظاہر ہے ملکی صورتحال پر بات چیت ہی ہوگی، وہ سوال پوچھیں گے اور ہم انہیں حالات سے آگاہ کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے منافی ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔
پارٹی میں سلمان اکرم راجا کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کچھ علم نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بہنوں سے ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی رنگ عمران خان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بہنوں سے ملاقات چیئرمین پی ٹی ا ئی سیاسی رنگ وی نیوز بہنوں کی ملاقات عمران خان کی بیرسٹر گوہر ان کی بہنوں
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان