2025-12-05@13:59:48 GMT
تلاش کی گنتی: 69751
«صوبوں کو مزید»:
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ریاست نے جواب دے دیا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ میں نے نرم زبان استعمال کی تھی لیکن ریاست نے جواب دے دیا، اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور فوج کے خلاف دشمن ملک بیانیے کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پردے دیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور ملٹری قیادت پر ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے محافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپ کی قیادت پر ناز ہے، اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔ یہ فاشسٹ حکومت کا طرزِ عمل ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی اسامہ ریاض کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ کے ججز سے متعلق معاملات عمومی طور پر ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھیجے جاتے ہیں، کیوں نہ معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھیج دیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار جس نوٹیفکیشن کو چیلنج...
اسٹریمنگ کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نیٹ فلکس نے فلم اور ٹی وی کے بڑے اسٹوڈیو وارنر برادرز ڈسکوری کو تقریباً 83 ارب ڈالر میں خریدنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: فلموں کے ساتھ اب گیمز بھی، نیٹ فلکس پر نیا فیچر متعارف دونوں امریکی کمپنیوں نے یہ اعلان جمعے کے روز کیا۔ یہ معاہدہ نیٹ فلکس کو وارنر برادرز کے وسیع فلمی ذخیرے کے ساتھ ساتھ معروف اسٹریمنگ سروس ایچ بی او میکس تک رسائی فراہم کرے گا۔ یہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سنہ 2019 میں ڈزنی کی 71 ارب ڈالر میں فاکس کی خریداری کے بعد سب سے بڑا انضمام ہے۔ معاہدے کی مالی تفصیلات معاہدے کے تحت وارنر برادرز ڈسکوری کی قدر 27.75 ڈالر فی...
کراچی (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بہت اہم ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کارونجھر منصوبہ سندھ حکومت نے منسوخ کیا ہے، وہاں کسی کی لیز نہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس دور سے گزر رہے ہیں، اس کی وجہ انکا منفی پروپیگنڈا ہے۔ فیلڈ مارشل کے نوٹیفکیشن پر بھی ایسا ہی پروپیگنڈا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کی باتوں کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے، سندھ کی تقسیم کی باتیں وہ خود کو زندہ رکھنے کے لیے کرتے ہیں، ایم کیو ایم والے صرف شوشا چھوڑتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ...
سندھ ہائیکورٹ کا عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور پر لینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)سندھ ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور لینے سے انکار کردیا۔ٹھٹہ میں سیاسی شخصیت کے سکیورٹی گارڈ کے قتل کے مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور لینے سے انکار کردیا۔جسٹس تسنیم سلطانہ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز متنازع ہیں، ان کو نظیر کے طور پیش نہ کیا جائے، کوئی اور عدالتی نظیر یا فیصلے ہیں تو پیش کریں۔جسٹس تسنیم سلطانہ نے استفسار کیا درخواست گزار اس وقت عدالت میں موجود...
لاہور(نیوزڈیسک ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، قانون ہرحال میں نافذ ہو لیکن عوام سے رویہ ہمیشہ درست، دوستانہ اور باعزت ہو۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پیرا فورس کی کارکردگی اور نگرانی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے، عوام میں نیک نامی کےلیے نتائج پر توجہ دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لیے جلد از جلد باڈی کیم لگائے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران پیرا ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور ملٹری قیادت پر ناز ہے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے محافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ عاصم منیر پہلے CDF تعینات، صدر مملکت نے وزیراعظم کی سمری منظور کرلی، ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپ کی قیادت پر ناز ہے، اللّٰہ آپ...
برطانیہ میں رہائش کے اعتبار سے مسرت بخش مقامات کی تازہ فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں رواں سال اسکپٹن کو پورے ملک میں سب سے خوش کن مقام قرار دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی ایک جامع سروے کے نتیجے میں سامنے آئی جس میں انیس ہزار پانچ سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین کے 3 شہر دنیا کے 10 بہترین سیاحتی شہروں میں شامل شمالی یارکشائر کا یہ قدیم مارکیٹ ٹاؤن اپنے تاریخی قلعے، دلکش مناظر اور یارکشائر ڈیلز کے داخلی دروازے کی حیثیت کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہاں بلند معیار کی مارکیٹ اسٹریٹ، کورڈ شاپنگ ایریا، مقامی دکانیں اور میوزیم جیسے متعدد مقامات لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔...
سٹی 42: جناح اسپتال کراچی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی شہریوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کر رہی ہے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی دل کے علاج کا دنیا میں سب سے بڑانیٹ ورک بناچکا ہے۔این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیارکے مطابق علاج ہوتا ہے۔سکھر اور حیدرآباد میں بھی این آئی سی وی ڈی موجود ہے۔18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا۔بلاول بھٹو نے کہا مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے۔وفاقی حکومت سے کہتے ہیں ہمیں مزید ذمہ داریاں...
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مزاحمتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ہماری قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی کمیٹی نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ صیہونی ایجنٹ اور کرائے کے قاتل "یاسر ابوشباب" كا قتل، ہر اس شخص کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ صیہونی رژیم کے ایجنٹوں اور کرائے کے فوجیوں کے منصوبے کمزور و بکھرے ہوئے ہیں، چاہے اسرائیل کا میڈیا انہیں نمایاں کر کے ہی پیش کیوں نہ کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ صیہونی...
ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت دے دی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمارے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آو۔انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں...
برطانیہ (ویب ڈیسک) 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا ہے، جو غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، یہ اقدام امیگریشن کی سخت نگرانی کے بعد کیا گیا۔ ہوم آفس نے بتایا ہے کہ گِگ اکانومی کے نام سے جانے جانے والے شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کے خلاف ہدف بنا کر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ پورے ملک میں 171 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں چینی، شہری شامل تھے، جو سولی ہل کے ایک ریستوران میں کام کر رہے تھے، مشرقی لندن میں بنگلا دیشی اور بھارتی رائیڈرز اور نوریچ میں بھارتی ڈلیوری رائیڈرز بھی شامل تھے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب وزراء برطانیہ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلح افواج پر کی جانے والی تنقید کو شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے فوجی اہلکاروں کی تضحیک ناقابل قبول ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم واقعی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو اپنے بیٹوں کو پاکستان لا کر انہیں خوارج کے سامنے کھڑا کریں۔ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے حالیہ بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان روزانہ اپنی...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق جو بات کی ہے حکومت اس پر غور کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی ترجمان نے وہی بات کی جو پورا پاکستان سوچ رہا ہے، بحیثیت ادارہ فوج نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اگر سیاست کرنی ہے تو ایم کیو ایم کی طرح عمران خان سے خود کو الگ کرے،...
آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا ، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی، فیصل واوڈا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاست دان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے نرم زبان استعمال کی تھی، آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہی۔فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بنے گا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف دشمن ملک بیانیے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا ہے۔ کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات...
بلاول بھٹو کا وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ کراچی (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا۔جناح اسپتال کراچی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم وفاق کی مشکلات دور کرنا چاہتے ہیں، وفاق صوبوں کو مزید ذمے داریاں دے، سندھ سیلز ٹیکس آن سروس جمع کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی دنیا میں سب سے بڑا دل کے علاج کا نیٹ ورک بن چکا ہے، مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے۔پی پی چیئرمین...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمارے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آؤ۔ انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے، بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج...
سٹی42: پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان آخر کار عمران خان کے ذہنی مریض ہونے کی حقیقت اپنی زبان سے بیان کرنے پر مجبور ہو گئے۔ عمران خان نے دہشتگردوں کے مسلسل حملوں کا نشانہ بنی ہوئی پاکستانی ریاست اور پاکستانی عوام کے مصائب کو نظر انداز کر کے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھلم کھلا جنگ تک آ جانے والے ہمسایہ ملک افغانستان پر قابض طالبان کی حمایت کی اور پاکستان کی بہت احتیاط کے ساتھ سوچ سمجھ کر بنائی ہوئی پالیسیوں اور دہشتگردوں کے خلاف دفاعی جنگ کی بلا جواز مخالفت کی اور پاکستان کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو گمراہ کیا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا...
’اب ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی‘، فیصل واوڈا کو فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم
سینیئر سیاستدان، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے پہلے نرم لہجہ اپنایا تھا، مگر آج ریاست نے اپنا مؤقف پوری وضاحت کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پوزیشن کی تائید کی۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر فیصل واوڈا کے مطابق اب پاکستان، اس کی فوج اور شہدا کے حوالے سے ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے واضح کیاکہ فوج کے خلاف دشمن ملک کا بیانیہ کسی قیمت پر قبول...
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی کے باضابطہ بیان کے مطابق فخر زمان نے ایک اہم موقع پر آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد امپائر کے فیصلے پر شدید اختلاف ظاہر کیا اور بحث میں الجھ گئے، جسے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی کا نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو جرمانہ یہ شق لیول ون کی خلاف ورزیوں میں شمار ہوتی ہے، جو میدان میں نظم...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس ذہنی مریض نے دو دن پہلے ٹویٹ کیا، اس ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا، یہ ذہنی مریض پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، ان کی پارٹی سے پوچھیں تو کہتے ہیں ہمیں نہیں پتا عمران خان کے ٹویٹ کہاں سے ہوتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ ذہنی مریض کہتا ہے فوج کی اس قیادت کو ٹارگٹ کریں جس نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح دلائی، اصل بیانیہ یہی ذہنی مریض دیتا...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس ذہنی مریض نے دو دن پہلے ٹویٹ کیا، اس ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا، یہ ذہنی مریض پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، ان کی پارٹی سے پوچھیں تو کہتے ہیں ہمیں نہیں پتا عمران خان کے ٹویٹ کہاں سے ہوتے ہیں؟۔ان کا...
ویب ڈیسک : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بیرون ملک جانے والوں کو جعلی ملازمتوں کی پیشکش سے ہوشیار کردیا، کہنا ہےکہ مختلف ممالک میں پاکستانیوں کو جعلی ملازمتوں کی پیشکش کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایسے جعلی مواقع حاصل کرنے والے پہلے اچھی طرح تصدیق کرلیں تاکہ کسی مشکل میں پڑنے سے بچ سکیں۔ حکام نے بتایا خاص طور پر تھائی لینڈ، میانمار، لاؤس، ویتنام اور کمبوڈیا میں یہ مافیا سرگرم ہے، خصوصاً آئی ٹی سیکٹر اور کال سینٹرز میں پاکستانی نوجوانوں کوبہت زیادہ تنخواہوں کا لالچ دیا جاتا ہے اور پھر انہیں غیر قانونی سرگرمیوں،بشمول سائبراورمالیاتی جرائم پرمجبورکیا جاتا ہے، مزاحمت کرنے والوں کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جن...
بھارت میں فون لوکیشن نگرانی بڑھانے کی تجویز پر شدید بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ ایپل، گوگل اور سام سنگ نے حکومت کے منصوبے پر سخت اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ حکومت اس تجویز کا جائزہ لے رہی ہے جس کے تحت اسمارٹ فونز میں سیٹلائٹ لوکیشن ٹریکنگ مستقل طور پر فعال رکھنے کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی تھی، وہ کہاں گئے‘؟ بھارتی لوک سبھا میں ہنگامہ سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ تجویز ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جس کا کہنا ہے کہ موجودہ طریقہ کار میں حکام کو تفتیش کے دوران درست مقام کی معلومات حاصل نہیں ہوتیں اور سیلولر ٹاور ڈیٹا...
--کولاج فوٹو: فائل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مقصد اندرونی طور پر موجود نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہے۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذہنی مریض کی منطق کے مطابق جب بھارت نے حملہ کیا یہ ہوتا تو کشکول لے کر چل پڑتا کہ آؤ بات کرتے ہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، اصل بیانیہ اس ذہنی مریض نے ٹویٹ کرکے دیا، بھارتی...
کراچی: پنجاب کابینہ نے شک کی بنیاد پر گرفتاری و حراست کا اختیار صوبائی کمیٹی برائے امن و امان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کابینہ نے کابینہ کے اختیارات سب کیببٹ کمیٹی برائے امن وامان کو منتقل کردیے، متعلقہ کمیٹی اب کابینہ کی منظوری کے بغیر کیس نمٹا سکے گی۔ متعلقہ کمیٹی پنجاب پولیس یا کسی ادارے کی رپورٹ پر بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے بڑے اختیارات کمیٹی کے سپرد کردیے گئے، سیکشن تین کے تحت گرفتاری پر نمائندگی/اپیل کا فیصلہ بھی متعلقہ کمیٹی ہی کرے گی۔
برطانیہ میں مقیم سابق وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی مرزا شہزاد اکبر کو جمعہ کے روز ایک مقدمے میں اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا ہے. یہ مقدمہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبینہ طور پر متنازع بیانات سے متعلق ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے رواں سال جولائی میں اکبر کے خلاف ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے مبینہ طور پر ہتک آمیز اور متنازع ریمارکس پر مقدمہ درج کیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے جاری کردہ عدالت کے حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ شہزاد اکبر متعدد سمن جاری کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔حکم نامے میں...
جمعرات کو ضلع قلات کے علاقے بدا رنگ اور ضلع خضدار کے علاقے زہری میں کوئٹہ ,کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے دو مختلف مقامات پر پھینکی گئی لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی. پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔3 لاشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئی تھیں. ان تینوں افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کیا. پولیس کے مطابق تینوں افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔ایک اور گولیوں سے چھلنی لاش زہری تحصیل کے سموآنی علاقے سے برآمد ہوئی. پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ویب ڈیسک :پنجاب کابینہ نے شک کی بنیاد پر گرفتاری و حراست کا اختیار صوبائی کمیٹی برائے امن و امان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کابینہ نے کابینہ کے اختیارات سب کیببٹ کمیٹی برائے امن وامان کو منتقل کردیے، متعلقہ کمیٹی اب کابینہ کی منظوری کے بغیر کیس نمٹا سکے گی۔پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے بڑے اختیارات کمیٹی کے سپرد کردیے گئے متعلقہ کمیٹی پنجاب پولیس یا کسی ادارے کی رپورٹ پر بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ سیکشن تین کے تحت گرفتاری پر نمائندگی/اپیل کا فیصلہ بھی متعلقہ کمیٹی ہی کرے گی۔ بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز: کراچی میں آئے دن کھلے مین ہول کسی کو نگل لیتے ہیں، کوئی رکشے سمیت گر جاتا ہے، کوئی بچہ کھیلتے ہوئے جان کھو دیتا ہے، کوئی راہگیر اندھیرے میں چھپے کھڈے میں چلا جاتا ہے۔ یہ تحریر ابراہیم کے لیے نہیں اس شہر کے بیدار ہونے کے لیے ہے۔ اداروں کو بھی جاگنا ہوگا، اسٹور مالکان کو بھی اور ہم سب شہریوں کو بھی کیونکہ خاموشی بھی ایک گناہ ہے۔ تحریر: گلفام شیخ ایک ایسا دُکھ جسے لفظ بھی سہہ نہیں پاتے۔ کراچی کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک، نیپا چورنگی جہاں روزانہ ہزاروں لوگ گزرتے ہیں، جہاں روشنی بھی ہے ہجوم بھی ہے اور زندگی کی رفتار بھی تیز ہے، مگر اس ہجوم کے...
یہ ذہنی مریض کہتا ہے فوج کی اس قیادت کو ٹارگٹ کریں جس نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح دلائی:ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن گیا ہے، کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عوام کو فوج کے خلاف بھڑکائے، انہوں ںے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے قومی سلامتی کو خطرات کا سامنا ہے. ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں اور وہ اتنی زیادہ ہیں کہ وہ سمجھتا ہے کہ اگر میں نہیں تو کچھ نہیں، اس کا نظریہ پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہے. اس کی سیاست...
ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل پر حملے سے ایک رات قبل بم نصب کرنے کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 30 سالہ ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے جو وڈ برج ورجینیا میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے۔ حکام نے 5 جنوری کو ملزم کی وہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ریپبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارتوں کے باہر بم نصب کرتا دکھائی دے رہا تھا اور اس پر 5 لاکھ ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں دونوں بم ناکارہ بنا دیے گئے تھے۔ حکام نے اس گرفتاری کو 6 جنوری...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال...
کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی کی عدالت کے روبرو نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد کی میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ شیخ ثاقب احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ میئر...
اسلام آباد: گیارہویں این ایف سی اجلاس میں وسائل کی تقسیم پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاق نے مالی مطالبات کے بجائے صوبوں سے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں جس پر سندھ نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا، صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کی بات نہیں ہوئی مگر ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5 فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے افتتاحی اجلاس میں سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جب کہ بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے خزانہ اور پرائیویٹ ارکان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی...
ویب ڈیسک : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کا احترام کرتے ہیں مگر فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے بیچ دراڑیں ڈالے، آپ کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو افواج کے خلاف بھڑکائیں،فوج اور عوام کے درمیان خلا ڈالنے کی اجازت ہم آپ کو نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، کہا کہ اس شخص سےجب کوئی ملےتو یہ ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے، یہ شخص آئین و قانون اور رولز کو...
قوم کو اپنی بہادر افواج اور قیادت پر فخر ہے، وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ملک کو غیر معمولی کامیابی دلانے والوں کو آج قوم کی جانب سے اعلیٰ اعزازات سے سرفراز کیا جارہا ہے۔ اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ھے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری،ھلال جرات اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد… pic.twitter.com/WSfomXjKs9 — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 5,...
بنچ نے پبلشر پینگوئن اور مصنفہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہار نہیں ہے، آپ مصنفہ کے خیالات یا اسلوب سے اختلاف کریں، لیکن اسے قانون کی خلاف ورزی نہیں کہا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بُکر انعام یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے کی نئی کتاب "مدر میری کمز ٹو می" Mother Mary Comes to Me کی فروخت، سرکولیشن اور نمائش پر پابندی عائد کرنے کی درخواست یکسر خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو مصنفہ اور نہ ہی پبلشر نے کسی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی پر مشتمل بنچ نے سماعت کے دوران واضح کیا کہ کتاب کے سرورق پر اروندھتی رائے...
حکومت نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنےکا فیصلہ کرلیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں پروٹیکٹر کے اجرا کے نظام کو فول پروف بنانے اور مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا جب کہ وفاقی وزرا نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کی ہیں۔اجلاس میں جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، اے...
--فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، قانون ہرحال میں نافذ ہو لیکن عوام سے رویہ ہمیشہ درست، دوستانہ اور باعزت ہو۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پیرا فورس کی کارکردگی اور نگرانی سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے، عوام میں نیک نامی کےلیے نتائج پر توجہ دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لیے جلد از جلد باڈی کیم لگائے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران پیرا ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
-- فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی اسامہ ریاض کی درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ کے ججز سے متعلق معاملات عمومی طور پر ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھیجے جاتے ہیں، کیوں نہ معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھیج دیا جائے؟انہوں نے کہا کہ درخواست گزار جس نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رہا ہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارتی میڈیا کتنی خوشی سے پاکستان کے آرمی چیف کے خلاف بیانات چلاتا ہے اور اسے یہ بیانات کون فراہم کرتا ہے؟ یہی جماعت، یہی لوگ پاکستان کی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں، اس جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھیںِ، کہاں سے ٹویٹ ہوتی ہے اور کون اسے اٹھاتا ہے یہ سب اس ویڈیو میں دیکھیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا بھی پاکستان کے پیچھے لگا ہوا ہے، آئین میں اظہار رائے کی آزادی کی اجازت ہے مگر قومی سلامتی پر اظہار رائے اور فوج کے خلاف بیانات کی اجازت نہیں ہے، یہ لوگ اپنے بیانیے کو...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ بہت اہم ہے، اٹھارویں ترمیم بھی ہم لائے، این ایف سی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیلڈ مارشل کے نوٹیفیکشن پر عجیب باتیں کی گئیں، پی ٹی آئی والے جس دور سے گزر رہے ہے اس کی وجہ یہ منفی پروپیگنڈا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن میں آکر فخر محسوس ہوا، میرٹ اور ٹرانسپرنسی کے باعث آئی بی سکھر اے ایک بہترین ادارہ ہے، یہاں کے طلبا کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت نے تھنک ٹینک کو متاثر کر دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک یہ ذمہ داری برقرار رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو ٹیم میں پیدا ہونے والی فائٹنگ اسپرٹ نے سب سے زیادہ متاثر کیا، ان کے مطابق کھلاڑی اب ایک یونٹ بن کر کھیل رہے ہیں، جو ماضی میں کمی محسوس ہوتی تھی۔ادھر سری لنکا کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شاداب خان کی واپسی کا امکان ہے۔ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 فروری اور مارچ میں بھارت...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جن فاتحین نے ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا آج قوم ان سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات کو مبارک ہو۔ خواجہ آسف کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔ اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد اندرونی طور پر موجود نیشنل سکیورٹی تھریٹ ہے،ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں،پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ،فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے، جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں،اس کی ذا ت اور خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہے وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں ،اب سیاست ختم ہو چکی اب اس کا...
خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد کے باعث دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی سر اٹھانے لگے ہیں۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی موجودگی کے باعث صوبے میں وسائل پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا براہِ راست بوجھ صوبہ کے وسائل، سیکیورٹی، سماجی ڈھانچے اور عوامی سہولیات پر پڑ رہا ہے۔ عالمی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق تقریباً 17 لاکھ غیر دستاویزی افغان اور 13 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے پاکستان کے مکانات، صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں کو متاثر کیا۔ ایس ڈی پی آئی کی تحقیق کے مطابق افغان مہاجرین کی آمد سے خیبر پختونخوا کے 30 فیصد عوام نے تعلیمی سہولیات...
آئرلینڈ میں سیکیورٹی اداروں نے اس وقت ہنگامی الرٹ جاری کیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔ رپورٹس کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں سے صدر زیلنسکی کے طیارے کا گزر ہونا تھا، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا جس کے باعث کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ آئرش حکام نے ڈرونز کی موجودگی سے یوکرینی سیکیورٹی کو آگاہ کیا لیکن صورتحال ایسی نہیں تھی کہ صدر کے دورے کے شیڈول یا سیکیورٹی پلان میں کوئی تبدیلی کی جائے۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار اسامہ ریاض نے سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں تعیناتی اور کام سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں فوجی قیادت کو اعلیٰ عسکری اعزازات ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم اور فضل سے جن فاتحین نے قوم اور ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج پوری قوم ان کی خدمات کا اعتراف کر رہی ہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور ان کی قیادت پر فخر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات سے نوازا جانا ان کی لازوال خدمات کا اعتراف ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے پیغام...
یوکرینی صدر زیلنسکی ڈرون حملے میں نشانہ بننے سےبال بال بچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز آئرلینڈ میں سکیورٹی اداروں نے اس وقت ہنگامی الرٹ جاری کیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔رپورٹس کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں سے صدر زیلنسکی کے طیارے کا گزر ہونا تھا، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا جس کے باعث کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔آئرش حکام نے ڈرونز کی موجودگی سے یوکرینی سیکیورٹی کو آگاہ کیا لیکن صورتحال ایسی نہیں تھی کہ صدر کے...
-- فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایوان میں اپوزیشن کو بات چیت کا کہا ہے، وزیراعظم نے تمام نکات پر اتفاق رائے کا کہا اور بات کرنے کی دعوت دی، دونوں فریق آپس میں بات کریں اور ایک نکتے پر اتفاق کریں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں، جن سے پی ٹی آئی قیادت بات کرنے کو تیار ہیں وہ نہیں کرنا چاہتے۔ علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ رانا ثناء نے بتا دیاوزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے...
— فائل فوٹو سندھ حکومت نے امتحانی نتائج کی غلطیوں کو کم کرنے کے لیے ای مارکنگ سسٹم متعارف کروا دیا۔صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) اور سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (SBCC) کے اشتراک سے منعقدہ 183ویں 2 روزہ اجلاس کے دوران ای مارکنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔اسماعیل راہو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ایسا امتحانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جو نا صرف جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو بلکہ شفاف، قابل اعتماد اور مکمل ڈیجیٹل بھی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور...
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت میں اضافہ کرتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے پاسپورٹ درخواست جمع کرانے کا نیا اور واضح طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ مزید دریافت کریں رابطہ کریں آن لائن اشتہاری سروس نیوز لیٹر سبسکرپشن اہم خبریں پرائیویسی پالیسی نیوز آرکائیو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت الرٹ گیس سیلنڈرز کار انشورنس ٹیلی ویژن ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے بائیومیٹرک تصدیق کا جدید نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب درخواست گزار اپنی بائیومیٹرک ویریفیکیشن ”پاک آئی ڈی“ موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کر سکیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد فنگرپرنٹس کو ہاتھ سے اسکین کرنے یا manual طریقہ کار کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ نئی...
مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عابد شیر علی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے، جبکہ اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے انہیں لاہور طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی نامزدگی کو پارٹی کی تنظیمی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پریس کلب کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بازی لے جائیگی، بلکہ میئر کوئٹہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے منتخب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 400 سے زائد امیدوران کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ کے اجرا کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید امیدواران سے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواحکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔ لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ، تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا حکومتی ذرائع کا کہنا...
ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کو اپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپوزیشن امیدواروں کو ضلع پریشد اور بلاک سمیتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک کر جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، یہ ایسے نہیں چل سکتا، تصاویر موجود ہیں جس میں درخت کٹے نظر آتے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے متعلقہ محکموں سے پیش رفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فضائی معیار میں بہتری آئی ہے، بڑی گاڑیوں پر جاری کریک ڈاؤن اچھا اقدام ہے، جاری رہنا چاہیے۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں؟ عدالتی ریمارکسلاہورہائی کورٹ میں اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنمے ریمارکس میں کہا کہ سمجھ میں...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے خواتین کو بلیک میل کر کے بھتا مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزم نے خاتون کو بلیک میل کر کے 10 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر کے اِس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بذریعہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر سے بات کا فیصلہ کیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں اس مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھا، رائے تھی کہ مسئلہ بات چیت سے حل ہو تو یہ بہتر آپشن ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں، بیرسٹر سیفانہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج بھی یہی مؤقف ہے کہ مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔پی...
---فائل فوٹوز فیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ جبکہ ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔ایک طرف دو ہزار کا چالان ہے تو دوسری جانب دکانداروں نے بھی موقع غنیمت جان کر ہیلمٹ کے منہ مانگے دام طلب کرنا شروع کر دیے ہیں۔چند ہفتے قبل تک 5 سو سے 7 سو روپے میں ملنے والا ہیلمٹ دو ہزار سے ہوتا ہوا 4500 تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضعلی انتظامیہ ہیلمٹ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی ممکن بنائے...
اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبّر، پروفیشنل اور اصولی قیادت نے پاکستان کو ایک مضبوط، باوقار اور عالمی سطح پر بااثر اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ابھارنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ملکی دفاع، قومی سلامتی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبّر، پروفیشنل اور اصولی قیادت نے پاکستان کو ایک مضبوط، باوقار اور عالمی سطح پر...
مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لیے عابد شیر علی کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا، اور عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ ماہ وفات پا گئے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب نے اس خالی نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 4...
سیاستدان عموماً اپنے فیصلوں اور قیادت کی بدولت مشہور ہوتے ہیں لیکن کچھ رہنما اپنی نجی دولت کی وجہ سے بھی خبروں کی سرخیوں میں آ جاتے ہیں۔ دنیا میں ایسے رہنما موجود ہیں جن کی دولت اربوں ڈالر میں تخمینہ کی جاتی ہے اور جن کے اثاثے بعض اوقات کئی ممالک کی معیشت سے بھی زیادہ سمجھے جاتے ہیں۔ یاہو فنانس نے دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں روس کے صدر ولادیمر پیوٹن، بیلاروس کے صدر الکسانڈر لوکاشینکو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ یہ رہنما کاروبار اور سرمایہ کاری کے ذریعے اربوں ڈالر کے مالک بن چکے ہیں۔ ولادیمر پیوٹن روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو دنیا کے سب سے امیر...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو زبردست انداز میں سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز نہ صرف اداکار کی طویل جدوجہد اور محنت کا اعتراف ہے بلکہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مثبت مثال بھی ہے۔ ایوارڈ موصول کرتے ہوئے احسن خان نے کہا...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا۔سیشن عدالت نے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہاکہ شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے، این سی سی آئی اے نے شہزاد اکبرکے خلاف جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد برطانیہ چلے گئے...
نئی دہلی: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران امریکی دباؤ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا خود روس سے جوہری ایندھن خرید سکتا ہے تو بھارت کو بھی روسی تیل خریدنے کا برابر حق ہے۔ پیوٹن کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ائیرپورٹ پر غیر معمولی گرمجوشی سے خوش آمدید کہا، جسے دونوں رہنماؤں کے قریبی تعلقات کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ پیوٹن کی آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی سستا تیل خریدنے پر بھارت کی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ پیوٹن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ ممالک بھارت کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار سے خائف...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 49واں اجلاس ہوا جس میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری ، معاون خاص قاسم نوید، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، ڈاکٹر سروش لودھی اور بورڈ کے دیگر اراکین شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جون 2027 میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کا کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ اجلاس میں منصوبے کی نئی ٹائم لائنز،...
انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا سی پی او آفس آمد پر پرتپاک استقبال،سی پی اوخالد ہمدانی کی حوصلہ افزائی اور شاباش راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔انسپکٹر ارم خانم کی سی پی او آفس آمد پر راولپنڈی پولیس کی طرف...
اپنے بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر جرات و قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں، بھارتی جارحیت کے مقابلے میں عاصم منیر کی حکمت عملی نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا، عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید...
حسن علی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو 3 روز لاہور میں قیام کریں گے۔ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے 63نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کرینگے، لاہورتنظیم کو فعال کرنے کیلئے صدر ودیگر عہدیداروں کا نوٹیفکیشن کیا جائیگا۔ بلاول بھٹو لاہور میں قیام کے دوران نئے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں بھی کرینگے، لاہورکا تنظیمی سیٹ اپ ڈسٹرکٹ کی بجائے ٹاؤنز کی سطح پر کرنے پر بھی غور ہو گا۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گورنر ہاوس میں ملاقاتیں کریں گے، سوموار سے بدھ تک گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین، امریکہ میں مقیم معروف کشمیری راہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت کا بنیادی مقصد تحریکِ آزادیِ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے، ہندوستان کے جابرانہ قبضے کو کشمیریوں نے کبھی قبول نہیں کیا اور اس کے خلاف مزاحمت جاری رکھی ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو عالمی سیاست میں ایک نیا مقام اور کردار دیا ہے، کشمیری ڈائسپورہ نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین، امریکہ میں مقیم معروف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل ہر سال ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ سال بھر کن موضوعات، شخصیات اور واقعات کو دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین نے سب سے زیادہ تلاش کیا۔اس رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ کس چیز کے بارے میں تجسس رکھتے تھے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے کن عنوانات کی طرف گئے۔اس سال بھی متعدد موضوعات نے عالمی سطح پر لوگوں کی توجہ حاصل کی، جن میں گرم شہد (ہاٹ ہنی)، اے آئی چیٹ بوٹس اور دیگر ٹرینڈز شامل رہے۔ مگر یہ بات ذہن میں رہے کہ گوگل کی یہ فہرست مقبول ترین سرچز نہیں ہوتی، ورنہ “ویڈر” جیسی عام اصطلاحات ہمیشہ سرفہرست ہوتیں۔ یہ رپورٹ ان عنوانات پر مبنی ہوتی...
سینئر ایڈوکیٹ راہول پنت، ایڈوکیٹ ایس ایس احمد اور دیگر نے معراج ملک کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی نظربندی کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ میں غیر قانونی طور پر نظربند ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد یوسف وانی معراج ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ سینئر ایڈوکیٹ راہول پنت، ایڈوکیٹ ایس ایس احمد اور دیگر نے معراج ملک کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی نظربندی کو غیر قانونی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق 36 سال پرانا مقدمہ وفاقی حکومت کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا گیا۔ شریعت اپیلیٹ بینچ نے قرار دیا کہ متعلقہ قوانین ختم ہوچکے اور اب الیکشن ایکٹ 2017 نافذ ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کی سربراہی جسٹس شاہد وحید نے پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ کے ساتھ کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ شریعت کورٹ نے جن قوانین کی نشاندہی کی تھی وہ اب ختم ہوچکے ہیں، جبکہ انتخابات سے متعلق الیکشن ایکٹ 2017 رائج الوقت قانون ہے۔ ڈی...
مشہور ٹیکنالاجی کمپنی کولر نے اس سال کے شروع میں ایک عجیب پروڈکٹ لانچ کیا جس کا نام ڈیکوڈا ہے۔ یہ ایک اسمارٹ کیمرہ تھا جو ٹوائلٹ کی دیوار پر لگایا جاتا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مطابق مذکورہ کیمرہ ٹوائلٹ میں موجود مواد کی تصاویر لیتا ہے اور پھر ان کا تجزیہ کر کے استعمال کنندہ کو آنتوں کی صحت کے بارے میں مشورے دیتا ہے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ مذکورہ کیمرا سینسر صرف ٹوائلٹ کے اندر دیکھتا ہے اور تمام ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتا ہے تاکہ لوگوں کی پرائیویسی کے خدشات دور کیے جائیں۔ لیکن سیکیورٹی ریسرچر سائمن فونڈری ٹیٹلر نے اپنی...
نیٹ فلکس نے وارنر بروس ڈسکوری کے اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی ہے، جو تقریباً 28 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیشکش گزشتہ جمعرات کو جمع کرائی گئی۔ اسی دن پیرا ماؤنٹ نے بھی ایک نئی پیشکش کی، جس کی قیمت تقریباً 27 ڈالر فی شیئر تھی۔ تاہم ان دونوں پیشکشوں کا براہ راست موازنہ نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ پیرا ماؤنٹ پورے وارنر بروس ڈسکوری کو خریدنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں سی این این اور دیگر کیبل چینلز بھی شامل ہیں جبکہ نیٹ فلکس اور دیگر بڈرز صرف اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ Netflix has...
آرٹ بیسل میامی بیچ کی نمائش میں اس بار ایسا منفرد منظر دیکھنے کو ملا جس نے آنے والوں کو حیران کر دیا۔ مشہور ڈیجیٹل آرٹسٹ بیپل نے انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگ پیش کیے جن کے چہروں پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ جیسے ٹیک ارب پتیوں کے حیرت انگیز حد تک حقیقی ماسک لگائے گئے تھے۔ یہ ماسک لینڈن مائر نامی مشہور ماسک آرٹسٹ نے تیار کیے تھے۔ یہ روبوٹ ڈاگ نمائش میں گھومتے ہیں، رک کر لوگوں کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں اور پھر این ایف ٹی آرٹ پرنٹ نکالتے ہیں جو اس ٹیک شخصیت کے انداز یا شناخت سے میل کھاتا ہے جس کا ماسک روبوٹ نے پہنا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر زکربرگ کا...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیے بغیر نویں بار اڈیالہ جیل سے واپس لوٹ گئے، لیکن پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اتوار کو پشاور میں سہیل آفریدی کا پہلا سیاسی جلسہ ہونے جا رہا ہے جس میں وہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل بھی دیں گے۔ وفاق سے شدید اختلافات کے باوجود سہیل آفریدی جمعرات کے روز محکمہ خزانہ گئے، جہاں این ایف سی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ این ایف سی میٹنگ کے بعد سہیل آفریدی اپنی کابینہ کے ممبران اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جہاں ان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ سہیل آفریدی کا کہنا...
پاکستان میں عام طور پر سولر سسٹمز کا سیزن گرمیاں سمجھا جاتا ہے جب درجہ حرارت بڑھنے اور بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث شہری بڑی تعداد میں سولر پینلز نصب کرواتے ہیں اور اسی دوران قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ تاہم اس بار صورتحال اس سے مختلف ہے۔ موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے جو روایتی طور پر سولر مارکیٹ کا آف سیزن سمجھا جاتا ہے مگر اس کے باوجود ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سولر پینلز سستے ہو گئے ہیں لیکن جب وی نیوز نے سولر انڈسٹری سے...
احتشام ایوب کا تعلق کرکٹ سے ہے لیکن کھلاڑی بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ کھیل سے جڑی محبت نے انہیں اس کھیل سے تعلق توڑنے نہیں دیا اور اسی جذبے نے انہیں ایک نیا راستہ دکھایا جو ہے کرکٹ کے بَلّوں کی مرمت۔ احتشام نے شوق سے شروع کیا گیا یہ کام آہستہ آہستہ سیکھا اور پھر ایک آن لائن اکاؤنٹ بنایا جہاں انہوں نے اپنی خدمات پیش کرنی شروع کردیں۔ کچھ ہی عرصے میں نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی آرڈرز آنے لگے۔ فی الحال وہ ایک ملازمت بھی کرتے ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ بلّے مرمت کرنے کے کام کو اپنا فل ٹائم پیشہ بنا سکیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے عسکری سیکریٹری، جنرل رومن گوفمین کو ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق گوفمین کے پاس انٹیلی جنس کا باضابطہ تجربہ موجود نہیں، تاہم وہ موجودہ چیف ڈیوِڈ بارنیا کی جگہ جون 2026 میں عہدہ سنبھالیں گے۔ گوفمین 1976 میں بیلاروس میں پیدا ہوئے اور 14 سال کی عمر میں اسرائیل منتقل ہوئے۔ انہوں نے 1995 میں اسرائیلی فوج کے بکتر بند دستے میں شمولیت اختیار کی اور ایک طویل عسکری کیریئر گزارا۔ غزہ جنگ کے آغاز پر وہ قومی انفنٹری ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر تھے اور 7 اکتوبر 2023 کو سدیروت میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں شدید...
---فائل فوٹو سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں، پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے۔اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے جا رہے ہیں یہ بہت اچھی چیز ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے، اس حکومت نے ساڑھے 3 سال برباد کر دیے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل...
-- فائل فوٹوز پنجاب کے شہر لاہور میں ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر تین کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا۔تھانے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تینوں اہلکاروں نے اداکاری کے خوب جوہر دکھائے جبکہ محرر کی گفتگو نے تھانے میں تھیٹر کا منظر پیش کیا۔ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے تھانے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے محرر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے افسر کی نقل اتاری۔تینوں اہلکاروں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل نے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ اسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیو، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ کوٹ اسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ کانسٹیبلز کی ویڈیو اعلیٰ افسران نے دیکھی...
سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ نے دیوانی مقدمات میں کورٹس فیس میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل سمیت دیگر بار کونسلز کو نوٹس جاری کیے اور اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسے عدالت نے سنجیدہ کیس قرار دیتے ہوئے مزید التوا دینے سے انکار کیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ مزید پڑھیں: الیکشن التوا کیس کی سماعت مکمل: فیصلہ محفوظ ، آج سنایا جائے گا سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ملک میں بہت سے لوگ غریب ہیں...
قصبہ ملگدا چوک میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے تمام سواریاں اتارنے کے بعد خالی بس میں خاتون کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا شوہر کراچی میں ملازمت کرتا ہے جبکہ وہ کراچی سے واپس آنے والے اپنے بیٹے کو لینے کے لیے بس میں آئی تھی۔ بیان کے مطابق ڈرائیور نے خاتون کے بیٹے کو ایک بہانے سے بازار بھیج دیا اور موقع پا کر زیادتی کی جبکہ کنڈیکٹر باہر پہرہ دیتا رہا۔ سنگین واقعے کا نوٹس...
راولپنڈی(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فوج کی جانب سے 1971 کی جنگ کے ہیرو، شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو ان کے 54ویں یومِ شہادت پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے میجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کا 54واں یومِ شہادت انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا۔ میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں مشرقی پاکستان کے ہلی سیکٹر میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے بے مثال بہادری اور استقامت کا...
ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے کا ملزم گرفتار کرلیا۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال کے ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔ حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔
چین سے منگوائی گئی 17 گرین اور پنک بسیں کوئٹہ پہنچ گئیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ، نئی بسوں پر 81 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کوئٹہ پہنچائی جانے والی 17 بسوں میں 4 پنک بسیں بھی شامل ہیں جو کوئٹہ شہر میں خواتین کے لیے چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں کوئٹہ کے مختلف روٹ پر چلائی جائیں گی۔
اسرائیل کو یورو ویژن 2026ء میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے یورو ویژن میں اسرائیل کی شرکت پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے مقابلے پر اثر انداز ہونے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے نئے قوانین بھی منظور کیے۔ موسیقی کے عالمی مقابلے میں اسرائیل کی شرکت پر اسپین ، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اورسلووینیا نے فیصلے کے خلاف احتجاجاً مقابلے سے دست برداری کا اعلان کیا ہے کیوں کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے۔
سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق 36 سال پرانے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہرگز جائز نہیں، سپریم کورٹ سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف 1989 میں دائر کی گئی اپیلیں واپس لینا چاہتی ہے کیونکہ وہ اب غیرمؤثرہوچکی ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ شریعت کورٹ نے جس قانون کے نکات پراعتراض اٹھایا تھا وہ قانون اب ختم ہوچکا ہے، جبکہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔ مزید :