190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔
درخواست گزار اسامہ ریاض نے سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں تعیناتی اور کام سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی طبی معائنہ کی درخواست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کے ذریعے طبی معائنہ کروانے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں، درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے تحت سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور نادرا و دیگر انتظامی اداروں کی جانب سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے یہ درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے ذریعے دائر کی ہے جبکہ حکومت پنجاب کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے میں فوری فیصلہ دیا جائے تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات حاصل ہوں اور کسی قسم کے سیاسی دباؤ یا غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہےکہ عالمی میڈیا میں عمران خان کی موت کی خبر بھی زیر گردش رہی ہے، اس حوالے سے متعلقہ ذرائع اور اہل خانہ نے اس کی تردید کی ہے اور صورتحال کو دیکھنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔