عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار ، جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا سماعت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
عدالت نے زین قریشی، علی بخاری ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مرتضیٰ بھٹو قتل کیس، عدالت کی اپیل میں درست دستاویزات منسلک کرنے کی ہدایت
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔