جی ایچ کیو حملہ کیس: عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 15 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
راولپنڈی:
انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ پندرہ ملزمان اشتہاری ہیں جنہیں سزا سنائی جاچکی ہے۔
اشتہاری ملزمان میں، سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، حسن نواز، شکیل نیازی اور دیگر موجود ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو سزا سنائی جاچکی ہے، ملزمان عدالت میں سرنڈر کریں ورنہ ان کی تمام منقولہ و غیرمنقولہ پراپرٹی ضبط کرلی جائے اور پراپرٹی ضبط کرنے کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ اوپن نیلام کرے۔
واضح رہے کہ ان تمام ملزمان کو فیصل آباد سے اے ٹی سی نے چالیس چالیس سال قید کی سزا سنائی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہر قائد ،پانی کی فراہمی تین دن معطل کرنے کا اعلان
بی آر ٹی کوریڈور میں بوسیدہ قطر کی جدید پائپ لائن سے تبدیلی کا کام شروع کردیا
مرمتی کام یکم دسمبر تک جاری رہے گا، اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3دن کے لئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور موثر بنایا جا سکے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا، اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔مرمتی کام 48 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا، کام کے دوران صدر ٹان، جمشید روڈ، پی آئی بی اور لائنز ایریا میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں اور ضرورت کے مطابق پیشگی ذخیرہ کر لیں۔