ذہنی مریض لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو، پاک فوج کے ترجمان نے آج سب کچھ بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سٹی42: پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان آخر کار عمران خان کے ذہنی مریض ہونے کی حقیقت اپنی زبان سے بیان کرنے پر مجبور ہو گئے۔
عمران خان نے دہشتگردوں کے مسلسل حملوں کا نشانہ بنی ہوئی پاکستانی ریاست اور پاکستانی عوام کے مصائب کو نظر انداز کر کے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھلم کھلا جنگ تک آ جانے والے ہمسایہ ملک افغانستان پر قابض طالبان کی حمایت کی اور پاکستان کی بہت احتیاط کے ساتھ سوچ سمجھ کر بنائی ہوئی پالیسیوں اور دہشتگردوں کے خلاف دفاعی جنگ کی بلا جواز مخالفت کی اور پاکستان کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو گمراہ کیا۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
آج اپنی نیوز بریفنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے عمران خان کے ساتھ رعایت کی اور اسے سنگین نوعیت کی غداری کے مجرم کی بجائے صرف ذہنی مریض قرار دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ،" ہمیں کلیئر ہے کہ اس کی سیاست یا اسکی ذات ریاست سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی.
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی طویل نیوز بریفنگ میں تفصیل کے ساتھ حقائق بیان کئے اور صورتحال کو کھول کر پاکستانی عوام، پاکستانی اور دنیا بھر کے میڈیا کے سامنے رکھا اور تمام سوالوں کے مفصل جواب دیئے۔ اس نیوز بریفنگ کی پاکستانی میڈیا کی ایک اہم نیوز آؤٹ لیٹ نے یہ ہیڈ لائن بنائی۔ " بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ ـ
اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری جو پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی ترجمانی کرنے والے سینئیر موسٹ فوکل پرسن ہیں، انہوں نےپریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کا احترام کرتے ہیں مگر فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں۔
انہوں نے واضح کیا، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے درمیان دراڑیں ڈالے۔ آپ کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو پاکستان کی افواج کے خلاف بھڑکائیں۔ فوج اور عوام کے درمیان خلا ڈالنے کی اجازت ہم آپ کو نہیں دیں گے۔
قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی
جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا: اس شخص (عمران خان) سےجب کوئی ملےتو یہ ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے، یہ شخص آئین اور قانون اور رولز کو بالائے طاق رکھ کر یہ بیانیہ دیتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا، پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں۔
ذہنی مرض؛ یہ سمجھتا ہے کہ اس کو سارا علم ہے اور باقی سب غلط ہیں!
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جو کرپشن کے کئی مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور کئی مقدمات میں انڈر ٹرائل ہیں۔ جس پر 9 مئی 2023 کو پاکستان کے ریاستی اداروں ور قومی علامتوں پر منظم حملے کروانے کا بھی الزام ہے اور مقدمات زیر سماعت ہیں، آج آخر کار اس کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ تم ہو کون ، کس کی زبان بول رہے ہو ۔ تم سمجھتے کیا ہو اپنے آپ کو؟ پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے مسلح افواج کے ترجمان نے کہا، " ذہنی مرض کی بیماری کی علامات آپ نے پہلے بھی دیکھی تھیں ۔کیا اس نے پہلے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کرایا؟", "یہ سمجھتا ہے پاک فوج میں جو بندہ ہے وہ غدار ہے."، "وہ سمجھتا ہے کہ اس کو سارا علم ہے اور باقی سب غلط ہیں ۔"
Currency Exchange Rate Friday December 05, 2025
لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو
ہمیشہ حلیم رہ کر گفتگو کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج کی نیوز بریفنگ میں عمران خان کی پاکستان کے خلاف کبھی ختم نہ ہونے والی ریشہ دوانیوں کو تفصیل سے ڈسکس کیا۔ انہوں نے کہا، " ذہنی مریض (عمران خان) کی منطق کے مطابق جب بھارت نے حملہ کیا؛ یہ (عمران خان) ہوتا تو کشکول لے کر چل پڑتا کہ آؤ بات کرتے ہیں۔"
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 05 دسمبر ، 2025
لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو!
بردبار جنرل احمد شریف چوہدری نے آج کھل کر بتایا کہ عمران خان دراصل کیا ہے اور کیا چاہتا ہے، انہوں نے کہا، " یہ تو کہتا تھا کہ خارجیوں کا پشاور میں دفتر کھول دیں."," لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو." اس بات چیت کا بخار تو ان کو پہلے سے تھا۔"." لوگوں کو آپریشن کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے اکساتا ہے."," ہمیں کلیئر ہے کہ اس کی سیاست یا اس کی ذات ریاست سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی ."," یہ ایک ذہنی مریض ہے، یہ ایک ٹیرر کرائم نیکسس ہے، یہ منشیات ، این سی پی ، اغوا برائے تاوان اور بے تحاشا چیزوں میں(ملوث) ہے ۔"
Waseem Azmetذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام
عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن عظمی خان کی 29روز بعد ملاقات ہوگئی، عظمی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر وہ بہت غصے میں تھے اور انکشاف کیا کہ انہیں ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ان کی بہن عظمی خان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر عظمی خان اکیلی گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پیغام دیا کہ ون پرسن ون ملاقات کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر عظمی خان کو خصوصی گاڑی میں ناکہ سے گاڑی پر جیل لے جایا گیا۔جیل حکام نے 29 روز بعد بانی سے ملاقاتیں بحال کی ہیں تاہم علیمہ خان اور بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو اجازت نہیں مل سکی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ جیل کی تاریخ کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
پی ٹی آئی خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی، ملاقات کی اجازت ملنے پر کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔ ملاقات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کی گئی جبکہ اڈیالہ روڈ پر واقع تمام تعلیمی اداروں اور دکانوں کو بند کروادیا گیا۔پی ٹی آئی نے 6 وکلا رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی۔ فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے جبکہ علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود کے نام بھی فہرست میں شامل تھے۔
عظمی خان اپنے بھائی عمران خان سے 20 منٹ کی ملاقات کے بعد باہر آئیں اور اڈیالہ کے باہر ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمران خان کی صحت الحمد اللہ ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔عظمی خان کے مطابق بانی نے کہا ہے کہ یہ کسی سے بات کراتے ہیں اور نہ ہی ملاقات کی اجازت ہے، یہ مجھے ذہنی ٹارچر کررہے ہیں فزیکل سے مینٹل ٹارچر برا ہوتا ہے، ان سب کا ذمہ دار ایک شخص ہے، اسی کے کہنے پر یہ سب کچھ کرنے کی جرات کر رہے ہیں وہ ایک ذہنی مریض ہے۔عظمی خان نے مزید کہا کہ عمران خان بڑے غصے میں تھے، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں۔
عظمی خان کے مطابق یاسمین راشد کینسر سروائیور ہیں انہیں جیل میں رکھا گیا ہے، بشری بی بی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، یہ سب کچھ اسی شخص کے کہنے پر ہو رہا ہے۔عظمی خان نے کہا کہ عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں، کچھ سوالات پارٹی کی جانب سے بھجوائے گئے تھے، سلمان اکرم راجہ اور حامد خان جسے کہیں گے پی ٹی آئی اسے سپورٹ کرے گی۔عظمی خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عزت کرتا ہوں، پارٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کے سامنے احتجاج کرے اور کوشش کرے کہ ان کی بطور قائد حزب اختلاف نوٹی فکیشن جاری ہو، میں حیران ہوں کہ ابھی تک نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوئے، تحریک کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، وہ اتحاد کے لیڈرز ہیں۔عظمی خان کے مطابق بانی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے، بانی نے سہیل آفریدی کو کہا کہ آپ فرنٹ فٹ پر کھیلیں۔
عظمی خان کے مطابق بانی قید تنہائی کی وجہ سے سخت غصے میں اور پریشان تھے، بانی نے کہا کہ نے جنھوں نے ہمیں جیل میں ڈالا ہمارے لوگ انہیں کے ساتھ سوشلائز کر رہے ہیں، جو پارٹی ممبرز وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، یہ پارٹی کے میر جعفر اور میر صادق ہیں، بانی نے کہا پہلے افغانستان کو دھمکیاں دیں، پھر ڈرون حملے کیے اور پھر بے عزتی کرکے نکالا ایسا کرنے سے دہشت گردی بڑھے گی ختم نہیں ہوگی۔عظمی خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ایک شخص کی پالیسیز کی وجہ سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے کہ دنیا انہیں مجاہد کہہ سکے، یہ ایکسٹینشن مافیا، چینی مافیا، لینڈ مافیا یہ مینڈیٹ چور آپ کو غلام بنا کر رکھیں گے اگر آپ آزادی چاہتے ہیں تو آپ کو اٹھنا اور لڑنا پڑے گا۔ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کے ورکرز کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے قریب جمع رہی جس نے شدید نعرے بازی کی۔
ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت کسی بھی سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔اڈیالہ جیل روڈ پر اضافی پانچ ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، اڈیالہ جیل کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھپور پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں گی۔ اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے لیے 700 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔سیکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے، اڈیالہ جیل کی نفری کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا۔ اڈیالہ جیل روڈ پر چیکنگ کے بعد گاڑیاں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے امن و امان کو یقینی بنائیں گے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گورکھپور اور گردونواح میں موجود تمام نجی تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے۔ پولیس نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گورکھپور بازار کے تاجروں کو آج بازار بند رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔گورکھپور دائیگل ناکے چکری انٹر چینج اڈیالہ روڈ کے مختلف مقامات پر 8 سے زائد ناکے لگائے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری، دستاویز سب نیوز پر سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے... پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی پاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا ستائیسویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم