data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-25
راولپنڈی(نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میری کسی سے بات کراتے ہیں نہ ہی ملاقات کی اجازت ہے، یہ مجھے ذہنی ٹارچر کررہے ہیں، ان سب کاذمے دار ایک شخص ہے،اسی کے کہنے پر یہ سب کچھ کرنے کی جرات کر رہے ہیں وہ ایک ذہنی مریض ہے۔عمران خان نے یہ باتیں اپنی ہمشیرہ عظمیٰ خان سے کہیں جنہوں نے اڈیالہ جیل میں ان سے 20منٹ کی ملاقات کے بعد باہر میڈیا کو اس کی تفصیلات بتائیں۔عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی 29 روز بعد ملاقات ہوئی تاہم علیمہ خان اور بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ عظمی خان اکیلی گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پیغام دیا کہ ون پرسن ملاقات کی اجازت ہے۔ عظمیٰ خان کو خصوصی گاڑی میں جیل لے جایا گیا۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پی ٹی آئی خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی، ملاقات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیکورٹی سخت کی گئی جبکہ اڈیالہ روڈ پر واقع تمام تعلیمی اداروں اور دکانوں کو بند کرادیا گیا۔عظمی خان نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ عمران خان کی صحت الحمد اللہ ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں لیکن وہ بڑے غصے میں اور پریشان تھے، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہپہلے افغانستان کو دھمکیاں دیں، پھر ڈرون حملے کیے اور پھر بے عزتی کرکے نکالا ایسا کرنے سے دہشت گردی بڑھے گی ختم نہیں ہوگی،ایک شخص کی پالیسیز کی وجہ سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے کہ دنیا انہیں مجاہد کہہ سکے، یہ ایکسٹینشن مافیا، چینی مافیا، لینڈ مافیا یہ مینڈیٹ چور آپ کو غلام بنا کر رکھیں گے اگر آپ آزادی چاہتے ہیں تو آپ کو اٹھنا اور لڑنا پڑے گا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ جنہوں نے ہمیں جیل میں ڈالا ہمارے لوگ انہیں کے ساتھ سوشلائز کر رہے ہیں، جو پارٹی ممبرز وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، یہ پارٹی کے میر جعفر اور میر صادق ہیں۔علاوہ ازیں عظمیٰ خان کے بقول یاسمین راشد کینسر سروائیور ہیں انہیں جیل میں رکھا گیا ہے، بشری بی بی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، یہ سب کچھ اْسی شخص کے کہنے پر ہو رہا ہے۔ عظمی خان نے بتایا کہ عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں، کچھ سوالات پارٹی کی جانب سے بھجوائے گئے تھے، سلمان اکرم راجا اور حامد خان جسے کہیں گے پی ٹی آئی اسے سپورٹ کرے گی۔عظمی خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کی عزت کرتا ہوں، پارٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کے سامنے احتجاج کرے اور کوشش کرے کہ ان کی بطور قائد حزب اختلاف نوٹیفکیشن جاری ہو، میں حیران ہوں کہ ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوئے، تحریک کی ذمے داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، وہ اتحاد کے لیڈرز ہیں۔عظمی خان کے مطابق بانی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے، بانی نے سہیل آفریدی کو کہا کہ آپ فرنٹ فٹ پر کھیلیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان

(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10 جون کو ملک بھر سے پارلیمنٹیرین اسلام آباد پہنچ کر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔اڈیالہ روڈ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی حکومت ہے اور صوبے کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی بجٹ ان کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن عامہ کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے اور امید ہے کہ اس مرتبہ ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ انہیں ناحق قید رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ پیدا ہوا جبکہ عوام میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی۔

مایوسی کا دور ختم ، ہم ایک ماہ میں پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے: کنٹری منیجر ظہیرالدین آغا

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور صرف وہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہوئی تھی، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور کسی کی خوشنودی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان کو خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔

 بری طرح تھکا ہوا تھا، خستہ حال بے خوابی سے بوجھل سوجی آنکھوں میں نیند کی شدت کا درد، آتے ہی چارپائی پر ایسا گرا کہ شام تک ہوش ہی نہیں آیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان