WE News:
2025-12-05@14:25:19 GMT

برطانیہ میں رہائش کے اعتبار سے 10 مسرت بخش مقامات کون سے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

برطانیہ میں رہائش کے اعتبار سے 10 مسرت بخش مقامات کون سے ہیں؟

برطانیہ میں رہائش کے اعتبار سے مسرت بخش مقامات کی تازہ فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں رواں سال اسکپٹن کو پورے ملک میں سب سے خوش کن مقام قرار دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی ایک جامع سروے کے نتیجے میں سامنے آئی جس میں انیس ہزار پانچ سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے 3 شہر دنیا کے 10 بہترین سیاحتی شہروں میں شامل

شمالی یارکشائر کا یہ قدیم مارکیٹ ٹاؤن اپنے تاریخی قلعے، دلکش مناظر اور یارکشائر ڈیلز کے داخلی دروازے کی حیثیت کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہاں بلند معیار کی مارکیٹ اسٹریٹ، کورڈ شاپنگ ایریا، مقامی دکانیں اور میوزیم جیسے متعدد مقامات لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

رہائشیوں کے مطابق اسکپٹن کو سب سے زیادہ پسندیدگی اس کے قدرتی ماحول، رہائشی سہولتوں کی نزدیکی اور دوستانہ مقامی آبادی کی وجہ سے حاصل ہے۔ شہر کو ایک ایسا مقام قرار دیا گیا ہے جہاں سکون اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں

اسکپٹن میں گھر کی اوسط قیمت 3 لاکھ 26 ہزار 93 پاؤنڈز ہے جو برطانیہ کی موجودہ قومی اوسط 3لاکھ 64ہزار 837 پاؤنڈ سے کم ہے۔ فہرست میں اسکپٹن نے گزشتہ برس چھٹے نمبر اور سال 2020 میں دوسرے نمبر کے بعد اب پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

دوسرے نمبر پر رچمنڈ اپون ٹیمز اور تیسرے نمبر پر کیمنڈ رہا۔ اس کے علاوہ اسٹرلنگ کو اسکاٹ لینڈ اور ینگلسے کو ویلز کا خوش ترین مقام قرار دیا گیا ہے۔

برطانیہ کے خوش ترین 10 مقامات کی فہرست

اسکپٹن، یارکشائر اینڈ دی ہمبر

رچمنڈ اپون ٹیمز، لندن

کیمڈن، لندن

ہیروگیٹ، یارکشائر اینڈ دی ہمبر

ووڈ بریج، ایسٹ آف انگلینڈ

الٹرِنکام، نارتھ ویسٹ

میکلس فیلڈ، نارتھ ویسٹ

اسٹرلنگ، اسکاٹ لینڈ

سِرنسیسٹر، ساؤتھ ویسٹ

ہیکسہم، نارتھ ایسٹ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پنجاب کے کئی شہروں میں دھند ، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔

 لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم11 شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک بند کردی گئی، قومی شاہراؤں پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی، ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاحتی اعتبار سے لندن کی تنزلی جاری، پیرس پھر بازی لے گیا
  • پاکستان کے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کی رپورٹ جاری
  • خوبصورت تفریحی مقام بٹہ کنڈی میں قومی جانور مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا
  • شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون اور ایم 5 مختلف مقامات سے بند
  • سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں جدید برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ 
  • کراچی: نیپا پر کھودا گیا مقام 3 دن بعد بھی ویسا ہی ہے، گڑھا بند کرنے کا دعویٰ غلط نکلا
  • پنجاب کے کئی شہروں میں دھند ، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
  • سندھ بلڈنگ، وسطی میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو ’باقاعدہ‘ کرنے کا منصوبہ
  • ملک کی پہلی اینٹی رائٹ فیڈرل فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر وزیر داخلہ کا اظہار مسرت