سال 2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک:گوگل نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں مجموعی طور پر سات مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔
ان کیٹیگریز میں کرکٹ، ایتھلیٹس، مقامی خبریں، ٹیکنالوجی، کھانوں کی تراکیب، ہاؤ ٹو سرچز اور ڈرامے شامل ہیں۔
گوگل کے مطابق یہ فہرست سال بھر کی کھربوں سرچز میں سے اُن موضوعات کو دیکھ کر تیار کی جاتی ہے جو تیزی سے مقبول ہوئے۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
مقامی خبریں
مقامی خبروں میں 2025 میں سب سے زیادہ دلچسپی پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری میں لی گئی۔ اس کے بعد کراچی فلڈز، ایران سے متعلق خبریں، آسان کاروبار کارڈ، دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، فیڈرل بورڈ میٹرک کے نتائج، کراچی بورڈ میٹرک کے نتائج، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم، پاکستان میں سونے کی قیمت اور نویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ بالترتیب دوسرے سے دسویں نمبر تک تلاش کی گئیں۔
نئے ٹریفک قوانین، لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر
کرکٹ
کرکٹ کے شعبے میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹاپ ٹرینڈنگ تلاش رہی۔ اس کے بعد بالترتیب پاکستان سپر لیگ، ایشیا کپ، پاکستان بمقابلہ بھارت، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، بھارت بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان بمقابلہ یو اے ای شامل رہے۔
ایتھلیٹس
روسی صدر کی دو روزہ دورے پر بھارت آمد
ایتھلیٹس کی فہرست میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑی بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما رہے۔ دوسرے نمبر پر حسن نواز، تیسرے پر عرفان خان نیازی، چوتھے پر صاحبزادہ فرحان، پانچویں پر محمد عباس، چھٹے پر صائم ایوب، ساتویں پر یاسر خان، آٹھویں پر کاشت علی، نویں پر سیف حسن اور دسویں پر عبدالصمد رہے۔
ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرچ گوگل جیمنائی رہی۔ دوسرے نمبر پر تماشا، اس کے بعد ڈیپ سیک، مائی کو، On4t، گوگل اے آئی اسٹوڈیو، Claude، آئی فون 17، Grok اور نان فنجیبل ٹوکن شامل رہے۔
خیبر پختونخوا میں بارش، برفباری کا الرٹ جاری
ہاؤ ٹو
ہاؤ ٹو کی فہرست میں سب سے زیادہ یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کراچی کا ای چالان کیسے چیک کیا جائے۔ دوسرے نمبر پر انسٹا گرام پر میسجز کو اَن سینڈ کرنے کا طریقہ تلاش کیا گیا۔
تیسرے پر کار انشورنس، چوتھے پر کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری، پانچویں پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، چھٹے پر کریڈٹ کارڈ کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ، ساتویں پر Ghibli فوٹو بنانے کا طریقہ، آٹھویں پر بہترین وکیل منتخب کرنے کا طریقہ، نویں پر فون سے پرنٹ نکالنے کا طریقہ اور دسویں پر بلاگ اپ لوڈ کرنے کا طریقہ شامل رہا۔
ویرات کوہلی نے ناگن ''ڈانس'' کر کے سب کو حیران کر دیا:ویڈیو وائرل
ریسیپیز
ریسیپیز کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ تلاش سینڈوچ بنانے کی رہی۔ دوسرے نمبر پر فوڈ فیوژن ریسیپیز، تیسرے پر Quinoa ریسیپیز، چوتھے پر Dough ریسیپیز، پانچویں پر میٹھے پکوان، چھٹے پر مٹن ریسیپیز، ساتویں پر آسان ریسیپیز، آٹھویں پر Tofu ریسیپیز، نویں پر سوپ ریسیپیز اور دسویں پر بیف ریسیپیز رہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ میں سب سے زیادہ کرنے کا طریقہ
پڑھیں:
پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی ہوئی ہے، پی ایس اے ورلڈ ٹور کا گولڈ ایونٹ ’کراچی اوپن‘ 6 جنوری سے کراچی میں ہوگا، جس میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 40 ہزار ڈالرز سے زائد کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔
کراچی میں 6 جنوری سے 11 جنوری تک ہونے والے ایونٹ میں دنیائے اسکواش کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔
مینز اور ویمنز میں علیحدہ علیحدہ 1 لاکھ، 21 ہزار 500 ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان، اشعب عرفان، طیب اسلم اور ناصر اقبال شریک ہوں گے۔
کراچی اوپن میں دنیا اسکواش کے ٹاپ 10 میں سے 5 کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، سابق عالمی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 5 مصر کے کریم گواد ٹاپ سیڈ قرار دیے گئے ہیں جبکہ ورلڈ نمبر 7 مارون الشورباگی سیکنڈ اور ورلڈ نمبر 6 یوسف ابراہیم تھرڈ سیڈ ہوں گے۔
ورلڈ نمبر 9 مصر کے محمد الشورباگی سیڈ چار، ورلڈ نمبر 10، یوسف سلیمان سیڈ نمبر پانچ مقرر کیے ہیں ہیں جبکہ ورلڈ نمبر 11 مصر کے محمد ذکریا ایونٹ میں سکستھ سیڈ پلیئر ہیں۔
خواتین کے ایونٹ میں ورلڈ نمبر تھری مصر کی امینہ عرفی ٹاپ سیڈ ہوں گی، ورلڈ نمبر 6 ملائیشیا کی سیواسنگاری سیکنڈ سیڈ، ورلڈ نمبر 9 مصر کی فیروز ابولخیر تھرڈ سیڈ ہوں گی۔
6 سے 11 جنوری کو ہونے والا کراچی ایونٹ پچھلے 23 سال میں ہونے والا پاکستان کا مہنگا ترین ایونٹ ہے۔
2003 میں لاہور میں ہونے والے ورلڈ اوپن اسکواش میں 1 لاکھ 75 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔
کراچی نے اس سال اپریل میں ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ بھی منعقد کی تھی جسکی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔