وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
سلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر تیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی اور خاتمے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے بات چیت بھی کی جائے گی، سپر ٹیکس ختم کرنے کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،متعدد افسران کو اضافی چارج مل گئے عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے تنخواہ دار طبقے پر ریٹ کم کرنے کی ہدایت ٹیکس ریٹ پر ٹیکس
پڑھیں:
موٹر وے بند
سٹی 42: موٹروے ایم ون بند کردی گئی ۔
شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے ایم۔ون پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک بند کردی ۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا