وزیراعظم کی ایف بی آر کوتنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کردی ، جس کے بعد ٹیکس ریٹ کم کرنے کے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب میں بتایا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹ کم کرنے کے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بڑی کمپنیوں پر عائد سپرٹیکس میں کمی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، تاہم ٹیکس ریٹ میں کمی کا انحصار ٹیکس کمپلائنس پر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس دہندگان جتنے زیادہ ہوں گے، اتنا ہی ٹیکس ریٹ کم کیا جا سکے گا۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ سپرٹیکس مرحلہ وار کم اور آخرکار ختم کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف سے بات چیت بھی کی جائے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ سپرٹیکس میں کمی اور خاتمے کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپرٹیکس میں کمی کے پہلے مرحلے کے آغاز کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزارت دفاع کی تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کرنے کی ہدایت ‘نوٹیفکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-20
راولپنڈی (آن لائن) وزارت دفاع (ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس ڈپارٹمنٹ) نے پاکستان بھر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا اس ضمن میں وزارت دفاع نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے فیصلے کے تحت تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں نگران بورڈز کی فوری تقرری کا حکم دیا گیا ہے کنٹونمنٹ ترمیمی ایکٹ 2023 کی سیکشن 191(2) کے تحت نگران سیٹ اپ ایک فوجی افسر اور ایک سول ممبر پر مشتمل ہوگا جبکہ نگران سیٹ اپ میں شامل سول ممبر کنٹونمنٹ بورڈز کے آئندہ انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے سکے گا تبدیلی کے تحت سابقہ فیصلے توثیق کے لئے مقرر کردہ نگران بورڈ کے سامنے رکھے جائیں جبکہ منتخب ممبران حلف کی تاریخ سے آئندہ 4 سال کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے اور بورڈ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔