اسلام آباد:

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کے دوران ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی اور خاتمے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے بات چیت بھی کی جائے گی، سپر ٹیکس ختم کرنے کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے سپر ٹیکس پر ٹیکس نے کہا

پڑھیں:

شرجیل میمن نے محکمہ اطلاعات کو فلم و میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور حکام صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی موثر اور بروقت تشہیر یقینی بنائیں۔
کراچی میں محکمہ اطلاعات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے محکمہ کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے اقدامات کی بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کرنے کا بھی حکم دیا۔
اجلاس میں فلمی منصوبوں کی پیش رفت، ادارے کی مجموعی حکمت عملی اور قومی بیانیے کی مضبوطی کے لیے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو موثر انداز میں عوام تک پہنچایا جائے۔ ان کے مطابق میڈیا کا استعمال معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانے کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات کو ہر شعبے میں ایسا مواد تیار کرنا چاہیے جو صوبے کی ثقافت، عوامی مفاد اور حکومتی کارکردگی کو سادہ اور مؤثر انداز میں پیش کرے۔ ساتھ ہی نوجوان فلم سازوں اور میڈیا پروفیشنلز کو مواقع فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں تاکہ نئی تخلیقی صلاحیتیں سامنے آئیں اور مثبت بیانیہ مضبوط ہو۔
اجلاس میں ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ یوسف کابورو، ڈائریکٹر ایڈمن منصور راجپوت، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ لطیف چانڈیو بھی شریک تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی
  • وزیراعظم کی ایف بی آر کوتنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت
  • آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کام شروع کر دیا: چیئرمین ایف بی آر
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی میں شدت
  • آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کام شروع کر دیا: چیئرمین ایف بی آر  
  • ایلون مسک نے ایکس صارفین کو گروک اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کیوں دی؟
  • پنجاب میں بے سہارا بیواؤں کے حقوق کی حفاظت، مریم نواز کی سخت ہدایت
  • شرجیل میمن نے محکمہ اطلاعات کو فلم و میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
  • برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ