data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صوابی: پی ٹی آئی کی قیادت نے صوابی انٹرچینج پر دھرنا ختم کر کے 7 دسمبر کو پشاور میں عوامی پاور شو کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کی ہدایت پر صوابی انٹرچینجر پہنچے اور انہوں نے موٹروے کو بند کرتے ہوئے احتجاج کیا۔احتجاج میں پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی بھی شریک ہوئے، کارکنوں نے ریسٹ ایریا کے مقام پر موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کی وجہ سے موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ ایمبولینسیں پھنسنے سے مریض بھی رُل گئے۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب میں احمد نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ایک ماہ سے ملاقاتوں پر پابندی خلاف قانون ہے، ہمارے احتجاج پر آج بانی کو بہن سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔

بعد ازاں پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا جس پر کارکنان نے موٹروے کو کھل دیا اور سب منتشر ہوگئے۔ احمد خان نیازی نے اعلان کیا کہ 7 دسمبر کو پشاور میں پی ٹی آئی عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ علاقہ مکینوں کا رات گئے ایک بار پھر احتجاج، آج دوبارہ مظاہرے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے کمسن ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد گذشتہ شب علاقہ مکین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل شہریوں نے جائے حادثہ کے قریب بھرپور احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹائر نذرِ آتش کیے اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے لگائے۔ کئی رہائشی ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے کھڑے تھے جن پر واقعے کے خلاف غم و غصے اور احتجاجی مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ وہ عام شہری ہیں جو اپنے علاقے کے مسائل اور غفلت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

احتجاج کے باعث نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ میئر کراچی واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاجی تحریک اب نہیں رکے گی اور آج شام 4 بجے نیپا چورنگی کے قریب دوبارہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا تاکہ حکام کو غفلت کے خلاف سخت پیغام دیا جا سکے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پر احتجاجی مظاہرہ ختم، پشاور میں 7 دسمبر کو پاور دکھانے کا فیصلہ
  • عمران خان سے ملاقات، پشاور و صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج
  • پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پراحتجاج، موٹروے بند کردی
  • پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پراحتجاج، ٹائر نذرآتش، موٹروے بند
  • عمران خان سے ملاقات؛ پشاور و صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، قیادت میں اختلافات نمایاں
  • پی ٹی آئی صوابی احتجاج پر تقسیم، عمران خان کی بہنوں کی ہدایت تک موٹروے پر دھرنے کا اعلان
  • عمران خان کی رہائی کے لیے موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا، احمد خان نیازی
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ علاقہ مکینوں کا رات گئے ایک بار پھر احتجاج، آج دوبارہ مظاہرے کا اعلان
  • کے پی حکومت کا وزیراعلیٰ اور عمران خان کی ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنے کا اعلان